Latest News

شاہجہاں پور میں عبادت گاہوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم۔

شاہجہاں پور: ضلع مجسٹریٹ (ڈی ایم/کلکٹر) شاہجہاں پور نے حکم دیا ہے کہ شہر میں تمام مذہبی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے لگادیئے جائیں۔
2 نومبر کو شاہجہاں پور کے کوتوالی علاقہ کی ایک مسجد میں قرآن مجید جلی ہوئی پائی گئی تھی جس پر لوگوں کی بڑی تعداد نے اجتجاج کیا تھا۔پولیس فوری حرکت میں آئی اور اس نے اگلی صبح تاج محمد کو گرفتار کرلیا۔ضلع مجسٹریٹ اومیش پرتاپ سنگھ نے پیر کے دن پی ٹی آئی کو بتایا کہ انہوں نے جب مسجد کا معائنہ کیا تو پایا کہ وہاں ایک بھی کیمرہ لگا نہیں ہے۔
ملزم کو مسجد کے سامنے کی ایک دکان میں لگے کیمرہ کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں تمام بڑے مذہبی مقامات میں کیمرے نصب ہوں گے۔ چھوٹی عبادت گاہوں میں ان کی تنصیب بعد کے مرحلہ میں ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر