Latest News

گرل فرینڈ کو قتل کرکے 35 ٹکڑے کرنیوالے آفتاب پونے والا کا عدالت میں اعتراف جرم۔

نئی دہلی:  دارالحکومت دہلی میں شردھا نامی لڑکی کے قاتل آفتاب پونے والا نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم پولیس سے تعاون کررہا ہے اور ملزم نے لاش کے ٹکڑے پھینکنے کے مقامات کے نقشے بھی فراہم کیے ہیں۔ آج ملزم کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اسنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے غصے میں شردھا کا قتل کیا ہے، جس کے بعد اس کے ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع کردی گئی۔ 
پولیس کو اتوار کو مہرولی کے جنگلات سے شردھا کی مزید باقیات ملیں جن کو ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزم نے شردھا واکر کو مئی میں قتل کر کے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھ دیےتھے، ملزم نے شردھا کی لاش کے ٹکڑے 18 دن میں مختلف مقامات پر پھینکے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر