Latest News

سابق ایم ایل سی محمود علی کی عدالت میں پیشی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
سہارنپور کے سابق ایم ایل سی حاجی اقبال کے بھائی سابق ایم ایل سی محمود علی کو پولیس نے چترکوٹ جیل سے لاکر یہاں ایم پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایک نوجوان پر قاتلانہ حملے کے معاملے میں عدالت نے محمود علی کو چھ دن کا جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے دوبارہ چترکوٹ جیل بھیج دیا۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر گلاب سنگھ نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل بہٹ کوتوالی میں مدن پوری کے رہنے والے سہیل کی جانب سے حاجی اقبال، بھائی سابق ایم ایل سی محمود علی اور تین بیٹوں واجد، جاوید اور افضال پرقاتلانہ حملے کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا، حاجی اقبال کے تینوں بیٹے یہاں ضلع جیل میں بند ہیں۔ جن کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا گیا، جب کہ سابق ایم ایل سی محمود علی چترکوٹ جیل میں ہیں۔ محمود علی کو اس معاملے میں جمعرات کو پولیس نے چتر کوٹ سے لاکر عدالت میں پیش کیا۔اس کیس کے تفتیش کار مان سنگھ نے عدالت میں درخواست دے کر 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ کا مطالبہ کیا۔ جس پر عدالت نے چھ دن کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرتے ہوئے محمود علی کو واپس چترکوٹ جیل بھیج دیا۔ عدالت نے 14 دسمبر کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ اس دوران پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر