Latest News

اصلاح معاشرہ وقت کا اہم تقاضہ ہے، جمعیۃ علماء ضلع مظفرنگر کی میٹنگ میں اصلاح معاشرہ کمیٹی کی تشکیل۔

مظفر نگر: سمیر چودھری۔
جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر کے ذمہ داران اور ضلع کی تمام اکائیوں کے ذمہ داران کا ایک خصوصی اجلاس ضلع نائب صدر حاجی عزیز الرحمن کی صدارت اور ضلع جنرل سیکرٹری مولانا مکرم علی قاسمی کی نظامت میں منعقد ہوا۔ 
اس موقع پر مولانا مکرم قاسمی نے جمعیة علماءہند کی اصلاح معاشرہ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اصلاح معاشرہ وقت کا اہم تقاضہ ہے، اس دوران ضلع کی 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اصلاح معاشرہ کمیٹی کو گاوں گاوں اصلاح معاشرہ کمیٹیاں بنانے کا کام سونپا گیا، مہمان خصوصی مولانا نذر محمد قاسمی نے کہا کہ جمعیة علمائے ہند جملہ تمام سرگرمیوں کے ساتھ اصلاح معاشرہ میں خصوصی کردار ادا کرتی ہے۔
حاجی عزیز الرحمن نے کہا کہ ہمارا ہر کام اللہ کی رضا کے لئے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کے قومی صدر حضرت مولانا سید ارشد مدنی نے پورے ملک میں سماجی اصلاحی پروگراموں کو مضبوطی سے نافذ کیا ہے، جو کہ معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے بہت ضروری ہے، ہمارے معاشرے میں پھیلی ہوئی بیماریوں کے خاتمے کے لیے ہم اس نظام کو چلائیں گے۔بڈھانہ شہر کے صدر حافظ شیردین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر سماجی اصلاح کے لیے کام کرنا ہوگا اور تمام کارکنان کو اصلاح معاشرہ کے تعلق سے محنتیں کرنی ہے ہمارا کام محنت کرنا ہدایت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ 
پروگرام کا آغاز قاری اسرار رشیدی کی تلاوت و نعت رسول سے ہوا مفتی عثمان کی دعا پر اجلاس کا اختتام ہوا۔اس موقع پر مولانا زبیر رحمانی، مولانا محمد صادق، مولانا مدثر، مفتی محمد عثمان، مفتی عبدالقادر قاسمی،محمد آصف قریشی بڈھانوی میڈیا سیکریٹری، مولانا اسرائیل، مولانا سعد، حافظ تحسین، مولانا رضوان، مولانا شان محمد، مولانا عمران، مولانا ہارون، مولانا ابوالکلام، مفتی مجیب الرحمٰن، مولانا جاوید، مفتی عین الدین، مفتی نوید، کلیم تیاگی، محمد اکرام، محمد عقیل وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر