Latest News

کورونا کی روک تھام کے لیے دیوبند اسپتال کو دیا ایل ون کا درجہ، ایڈیشنل سی ایم او نے تیاریوں کا جائزہ لیکر اسپتال انتظامیہ کی دی ضروری ہدایات۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے سبھی انتظامات درست کئے جارہے ہیں۔ ریاست کے سبھی اضلاع میں آج انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اسی تناظر میں دیوبند میں کورونا انفیکشن کی روک تھام اور اس سے نمٹنے کے لئے ریاستی حکومت کی جانب سے بڑے پیمانہ پر تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اسی سلسلہ میں دیوبند کے سرکاری اسپتال کو ایل1 بناکر یہاں پر کورونا انفیکشن کے علاج کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔ 
اے سی ایم او نے دیوبند اسپتال پہنچ کر سبھی تیاریوں کا جائزہ لیا، ریاستی حکومت کی جانب سے کورونا انفیکشن کی روک تھام اور کورونا انفیکشن سے متعلق افراد کو وقت پر علاج مہیا کرانے کے لئے محکمہ صحت کے چیف سکریٹری کی جانب سے اسپتالوں میں خاص انتظامات کئے جانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ اسی حکم کے مطابق دیوبند سرکاری اسپتال کو ایل1 کادرجہ دے کر یہاں پر خاص طور سے کورونا کے روک تھام کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ جن کاجائزہ لینے کے لئے آج اے سی ایم او ڈاکٹر پوجا شرما ریلوے روڈ پر واقع سرکاری اسپتال پہنچی اور انہو ںنے وہاں پر سبھی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایت دیں۔ 
اس موقع پر اسپتال انچارج ڈاکٹر اجے تیاگی نے بتایا کہ کورونا انفیکشن سے بچنے کے لئے دیوبند اسپتال کو ایل 1بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں 30بیڈ، 34آکسیجن، کنسٹریٹر 25آکسیجن سلینڈر، 3Bپائپ ،ایک وینٹی لیٹر اور 2آئی سی یو خاص طور سے بنائے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال کی جانب سے کورونا انفیکشن کی روک تھام اوروقت پر علاج مہیا کرانے کے لئے اسپتال میں سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ اس دوران پورن سنگھ راگڑ، نریش کمار، یوگیندر کمار، رویندر کمار وغیرہ موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر