Latest News

دلچسپ الٹ پھیر، شدید مخالفت کے بعد ’آپ‘ میں شامل ہوئے کانگریسی کونسلروں کی چندگھنٹے کے بعد ہی گھر واپسی۔

نئی دہلی: (ایچ ڈی نیوز)
دہلی میونسپل کارپوریشن کے نتائج آنے کے بعد کانگریس  رہنماؤں کی عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے کے چند گھنٹے کے بعد دلچسپ الٹ پھیر ہوا ہے۔  ان  کانگریسی لیڈروں جن میں دہلی ریاستی کانگریس کے نائب صدر علی مہدی اور دو کونسلر سبیلا بیگم اور نازیہ خاتون  نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت کے چند گھنٹے بعد ہی گھر واپسی کرلی  ہے۔

اس واقعہ کے چند گھنٹے کے بعد دہلی کانگریس کے نائب صدر علی مہدی نے معافی مانگی اور کہا کہ وہ اپنی پرانی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ساتھ ہی کہا کہ میں راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا کارکن ہوں۔ وہیں مصطفیٰ آبادسے کونسلر سبیلا بیگم اور برج پوری سے کونسلر نازیہ خاتون جو ان کے ساتھ عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئیں تھیں، وہ دوبارہ کانگریس میں شامل ہوگئی ہیں۔

کانگریس میں واپس جانے کا علی مہدی کا اعلان سوشل میڈیا پر مخالفت اور مصطفیٰ آباد میں مظاہرہ کے بعد ہوا اور ہے۔ کیونکہ کانگریس کے کارکنوں نے ان کے اس فیصلے کی شدید مخالفت کی تھی۔ حالانکہ مہدی کے دوبارہ کانگریس میں شامل ہونے کے اعلان کے بعد پارٹی کے کئی رہنما ان کی تعریف کررہے ہیں۔
دہلی کارپوریشن کے الیکشن میں آپ نے 250 میں سے 134 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ جبکہ بی جے پی کو 104 وارڈوں میں جیت ملی ہے۔ کانگریس نے 9 سیٹیں جیتی تھیں، تین سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے قبضہ جمایا ہے۔ وہیں کانگریس پارٹی کے دو کونسلرکانگریس چھوڑ کر عام آدمی پارٹی کے ساتھ چلے گئے تھے،ا سکے بعدکانگریس کے کونسلروں کی تعداد کم ہوکر 7 رہ گئی تھی۔ لیکن باغی لیڈروں نے تھوڑی دیر بعد پھر کانگریس میں واپسی کرلی۔


Post a Comment

0 Comments

خاص خبر