Latest News

سہارنپور میں کار کی ٹکر سے بائک سوار میاں_بیوی سمیت تین ہلاک، دو بچے شدید طور پر زخمی۔

سہارنپور: سمیر چودھری۔
سہارنپور میں واقع گنگوہ روڈ پر بولیرو کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جوڑے سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے میں دو بچے بھی شدید زخمی ہوئے۔
پولیس نے بولیرو ڈرائیور کو گرفتار کر کے گاڑی قبضے میں لے لی۔مرنے والوں کی شناخت رادھے (35) ساکن گاوں جندھیڑی، اس کی بیوی سپنا (34) اور بہن سنگیتا (30) ساکن نوین نگر کے طور پر کی گئی ہے۔ رادھے کے بیٹے ویہان (5) اور دکش (4) بھی حادثے میں زخمی ہوگئے۔ حادثے کے وقت وہ بائیک سے شادی میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ تھانہ قطب شیر علاقہ میں گنگوہ روڈ پر گوگا مہاڑی سے آگے اُنالی گاوں کے قریب پیچھے سے آنے والی ایک بولیرو کار نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اس کے بعد موٹر سائیکل سوار سڑک پر گر کر زخمی ہو گئے۔ پولس نے انہیں ضلع اسپتال بھیجا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ایس پی سٹی ابھیمنیو مانگلک نے بتایا کہ سنگیتا کے والد کی شکایت پر ملزم ڈرائیور کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے،پولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لیتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر