Latest News

راجیہ سبھا کے اب لوک سبھا میں اٹھا ملک میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کا مطالبہ۔

نئی دہلی: یو این آئی۔
 بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ستیہ دیو پچوری نے پارلیمنٹ میں یکساں سول کوڈ کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس سے ملک میں تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک کو یقینی بنایا جاسکے گا۔
وقفہ صفر کے دوران لوک سبھا میں اس مسئلے کو اٹھاتے ہوئے مسٹر پچوری نے کہا کہ ملک میں یکساں سول کوڈ کو نافذ کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی بڑے لیڈروں نے اس قانون کی وکالت کی ہے اور آئین کے دیباچے میں بھی ملک میں تمام مذاہب کے لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کی بات کہی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک اور احترام کے لیے ملک میں یکساں سول کوڈ کا نفاذ کیا جانا چاہیے۔
مسٹر پچوری نے کہا کہ یہ مسئلہ نیا نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل بھی اس پارلیمنٹ میں اس نظام کو نافذ کرنے کے کئی مطالبات ہوئے ہیں اور ملک کے نامور لیڈروں نے اس مسئلہ کو اٹھایا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر