Latest News

جامعۃ الشیخ دیوبند کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی کو صدمہ، بڑے بھائی کا انتقال۔

دیوبند: سمیرچودھری۔
معروف دینی ادارہ جامعة الشیخ حسین احمد مدنی دیوبند کے مہتمم مولانا مزمل علی قاسمی کے بڑے بھائی اقدس علی کا علالت کے باعث آبائی وطن میں انتقال ہوگیا، ان کے انتقال کی خبر سے عزیزو اقارب اور متعلقین سمیت علماء میں غم کی لہر دوڑ گئی اور مرحوم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مولانا مزمل علی قاسمی کو تعزیت مسنونہ پیش کی۔ 
مولانا مزمل علی قاسمی نے بتایاکہ بڑے بھائی صاحب اقدس علی(65) گزشتہ کچھ دنوں سے علیل تھے ،جمعرات کی شب آبائی وطن موضع قیام موڈ گا پتھار ضلع ہوجائی آسام میں ان کاانتقال ہوگیا۔ مرحوم مولانا مزمل علی قاسمی کی بیٹی کے خسر بھی تھے۔ اگریکلچر محکمہ کے بڑے عہدہ سے ریٹائرڈ اقدس علی انتہائی نیک، صوم و صلوٰة کے پابند، دیندار، خوش اخلاق اور غریب پرور شخصیت کے مالک تھے۔ 
نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مولانامزمل علی قاسمی نے ادا کرائی، بعد ازیں آبائی وطن کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی، پسماندگان میں دو بیٹے اور تین بیٹیاں ہیں۔ ان کے انتقال پر جامعة الشیخ میں قرآن خوانی کرکے دعاءایصال ثواب کااہتمام کیاگیا۔ مولانا مزمل علی قاسمی نے سبھی سے مرحوم کے لئے دعاءمغفرت اور ایصال ثواب کرنے کی اپیل کی۔ مرحوم کے انتقال پر دیوبند کے نامور علماءاور سرکردہ شخصیات نے مولانا مزمل علی قاسمی نے بذریعہ فون تعزیت مسنونہ پیش کرتے ہوئے ان کے بھائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کاظہار کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر