Latest News

چینی صدر شی جن پنگ سہ روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے۔

نئی دہلی: چینی صدر شی جن پنگ سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورہ پر ریاض پہنچ گئے۔
سعودی عرب کی شاہی فضائی کے لڑاکا طیاروں نے چینی صدر کے طیارے کا ملکی فضا میں استقبال کرکے ریاض کے ہوائی اڈے تک پہنچایا۔ چینی صدر کا 2016 کے بعد یہ سعودی کا پہلا دورہ ہے۔
گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چینی صدر کا ہوائی اڈے میں پرتباک استقبال کیا۔

اس دوران مہمان صدر کو توپوں کی سلامی دی گئی، دار الحکومت ریاض کی شاہراہیں سعودی عرب اور چین کے پرچموں سے سجادی گئی ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ ریاض میں تین اہم سربراہی اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
عرب ٹی وی کے مطابق پاکستان سمیت کمبوڈیا، انڈونیشیا اور سینیگال کے اعلیٰ سطحی وفود بھی ان اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔ خیال رہےکہ  چینی صدر شی جن پنگ 2016 کے بعد سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر