Latest News

دیوبند میں عاشق کے ساتھ مل کر بیوی نے کی شوہر کی پٹائی۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کوتوالی علاقہ کے ایک گاﺅں کے باشندے نے اپنی بیوی پر گھر چھوڑ کر چلے جانے اور اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اس کے ساتھ مارپیٹ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ 

پولیس کو تحریر دے کر اس کے دو سالہ لڑکے کو واپس دلانے کی فریاد کی ہے، گاﺅں چندینا کولی کے رہنے والے اروند نے دیوبند کوتوالی میں تحریر دیتے ہوئے کہا کہ تقریباً 5سال قبل اس کی شادی ہوئی تھی اور اس کا دو سالہ لڑکا بھی ہے، اس شخص کا الزام ہے کہ وہ کام کرنے کے لئے شہر سے باہر گیا تھا، اسی دوران اس کی بیوی کے گاﺅں کے ہی رہنے والے ایک نوجوان سے تعلق ہوگیا ، جب اسے اس بات کاعلم ہوا تو اس نے اپنی بیوی کو کافی سمجھانے کی کوشش بھی کی، لیکن وہ نہیں مانی۔ اس شخص کا الزام ہے کہ اسی کے چلتے کچھ روز قبل اس کی بیوی اس کے دوسالہ لڑکے کولے کر مذکورہ نوجوان کے ساتھ فرار ہوگئی اور وہ فی الوقت گاﺅں شاہ پور میں رہ رہی ہے۔ 

تحریر میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے لڑکے کو لینے کے لئے جب گاﺅں شاہ پور پہنچا تو اس کے ساتھ اس کی بیوی اور اس کے عاشق نے زبردست پٹائی کی ، تحریر میں دونوں ملزمان کے خلاف کارروائی اور اس کے لڑکے کو واپس دلائے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں تھانہ انچارج ایچ این سنگھ نے بتایا کہ معاملہ ان کے علم میں ہے۔ تفتیش کے بعد آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر