Latest News

صنعتکاروں کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں مودی، ”بھارت جوڑ و یا ترا‘ میں شامل ہوئے آر بی آئی کے سابق گورنر رگھورام راجن۔

سوائی مادھو پور: ملک کے 100 سرمایہ داروں کے پاس اتنا پیسہ ہے جتنا ہندوستان کی آدھی آبادی کے پاس ہے۔ نریندر مودی بھی ان کی ہدایت پر کام کرتے ہیں۔ مودی جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔ بڑے صنعت کاروں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کو ختم کرنا ہو گا، جو مودی نے کیا۔ اسی لیے جی ایس ٹی کو غلط طریقے سے لاگو کیا گیا۔ مجھے آج بتایا گیا کہ 25 کلو سے کم گڑ اور چنے کے آٹے کی فروخت پر جی ایس ٹی لاگو ہوتا ہے، لیکن اس سے زیادہ نہیں۔ اس لیے چھوٹے تاجروں کو ختم کرنے کی سازش رچی گئی۔ 

راہل بدھ کی شام بھارت جوڑ و یا ترا کے دوران دوسہ کے بگڑی میں نکڑ سبھا سے خطاب کر رہے تھے۔ اس سے پہلے، آر بی آئی کے سابق گورنر رگھو رام را جن آج صبح راہل گاندھی کی بھارت جوڑ و یا ترا میں شامل تھے۔ راہل گاندھی نے راجن کے ساتھ طویل بات چیت کی۔ چائے کے وقفے تک دونوں مسلسل باتیں کرتے رہے۔ رگھورام را جن اقتصادی مسائل پر کھل کر رائے رکھتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی جارہی بھارت جوڑ و یا ترا راجستھان میں دسویں دن آج صبح سوائی مادھو پور ضلع کے بھاڑوتی سے شروع ہوئی۔ چہار شنبہ کو بھی وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ ، کئی وزرا اور ایم ایل اے اور پارٹی عہدیدار راہل گاندھی کے ساتھ یا ترا میں چل رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر