Latest News

امریکہ میں اسلامو فوبیا کیخلاف گورنر نیو جرسی کامسجد دورہ۔

واشنگٹن:  امریکی ریاست نیو جرسی میں اسلامو فوبیا کے واقعات پر گورنر مرفی نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسجد کا دورہ کیا۔امریکی ریاست نیو جرسی میں اسلامو فوبیا کے واقعات پر گورنر فِل مرفی نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور مسلم کمیونٹی کو یقین دلایا ہے کہ ریاست میں اسلامو فوبیا کی کوئی گنجائش نہیں۔
گورنر مرفی نے مسلم کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مسجد کا دورہ کیا اور مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کی۔امریکی میڈیا کہ مطابق نیو جرسی میں مساجد کے باہر مسلم کمیونٹی کو ہراساں کرنے کیلیے ٹرک پر ویڈیوز چلائی گئی تھیں۔ بھارت میں 26 نومبر کے واقعات کو بنیاد بنا کراسلامو فوبیا کی مہم چلائی گئی تھی، جس پر مسلم کمیونٹی نے سخت ردعمل کا اظہارکیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر