Latest News

فلم 'پٹھان' کے گانے ' پر ٹرول کے درمیان شاہ رخ خان نے توڑی اپنی خاموشی۔

نئی دہلی: شاہ رخ خان کی اگلی فلم 'پٹھان' کے گانے 'بے شرم رنگ' کو لے کر تنازع کے درمیان شاہ رخ خان نے اب اس معاملہ پر اپنی خاموشی توڑی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے کولکاتہ فلم فیسٹیول میں اس کو لے کر ہونے والے تنازع کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ کنگ خان کا ماننا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعہ صرف چند لوگ ہی نگیٹیویٹی کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ اداکار کا کہنا ہے کہ سینما سماج کو بدلنے کا ایک ذریعہ اور وسیلہ ہے۔
پی ٹی آئی کے ایک ٹویٹ کے مطابق شاہ رخ خان نے کولکاتہ فلم فیسٹیول میں یہ بھی کہا کہ سنیما اس کاونٹر نیریٹیو کو بنائے رکھنے کا سب سے اچھا ذریعہ ہے جو انسانیت کی وسیع فطرت کو بیان کرتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم 'پٹھان' اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ اداکار کے فینس پہلے ہی فلم کو لے کر اپنے جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں، حالانکہ سوشل میڈیا کے ذریعہ فلم کے خلاف طرح طرح باتیں کہی جا رہی ہیں۔ فلم کے گانے 'بے شرم رنگ' کے ریلیز کے بعد سے ہی ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔
بتادیں کہ فلم 'پٹھان' میں شاہ رخ خان کے علاوہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم اہم کردار میں ہیں اور یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔ شاہ رخ خان نے اس فلم کے لیے سو کروڑ روپے لیے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر