نئی دہلی: جمعرات کو تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ چندرشیکھرراو سے صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ملاقات کی۔
دہلی میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی سرکاری قیام گاہ پر ہوئی اس ملاقات کے موقع پر بیرسٹر اویسی نے چیف منسٹر کو اپنی دختر کی شادی کا رقعہ حوالے کیا اور انھیں شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی حالات پر بھی گفتگو ہوئی۔
0 Comments