Latest News

مدرسہ کے خلاف شرپسندی پر جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی ڈی سی پی سے ملاقات، فوری کارروائی سے معمول پر آئے حالات، مسجد میں نماز با جماعت دوبارہ کرائی گئی شروع۔

نئی دہلی: پریس ریلیز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ کے ایک وفد نے سرائے روہیلا، نئی دہلی میں واقع جامعہ اسلامیہ عربیہ قاسم العلوم کے مسئلے پر ڈی سی پی نارتھ دہلی ساگر سنگھ کلپی سے ملاقات کی او رمذکورہ مسئلے پر صدر جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے ایک یادداشت پیش کی۔ 
اس موقع پر مدرسہ کے مہتمم مولانا مفتی ظہور الدین بھی وہاں موجود تھے۔ جمعیۃ کے وفد نے شرپسندوں کے ذریعہ مدرسہ کی گھیرا بندی اور مسجد میں کئی دنوں سے نماز نہ ہونے دینے کے حوالے سے شکایت کی اور کہا کہ وہاں احتجاج کے نام پر اشتعال انگیزی ہورہی ہے اور بلڈوزر کے ذریعہ انہدام کی دھمکی دی جارہی ہے۔
ان تمام حالات سے آگہی کے بعد ڈی سی پی نے مدرسہ کے مہتمم کو ہر ممکن تعاون پیش کیا اور بیٹ افسر کو ہدایت دی کہ ذمہ داران مدرسہ کے ساتھ جائے وقوع پر جائیں اور مدرسہ کی حفاظت کریں، ساتھ ہی کہا کہ اگر شرپسندوں کے خلاف شکایت کی جائے تو درج کرکے سخت کارروائی کی جائے۔
 چنانچہ فوری طور پر دیر شام کارروائی عمل میں آئی اور مسجد میں عشاء کی نماز ادا کی گئی۔ نمازکی ادائیگی کے بعد مولانا مفتی ظہور الدین قاسمی نے اپنے آڈیو پیغام میں صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی بہتر نمایندگی کی ستائش کی۔
جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں مولانا دائود امینی مہتمم مدرسہ باب العلوم جعفرآباد، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ محمد نوراللہ ، مولانا غیو راحمد قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند ، قاری عبدالسمیع مہتمم مدرسہ زینت القرآن نانگلوئی،مولانا ضیاء اللہ قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند وغیرہ شامل تھے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر