Latest News

وقف بورڈ سے اماموں تنخواہوں کی ادائیگی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل۔

نئ دہلی: دہلی کی مساجد کے اماموں، موذنوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی (PIL) دائر کی گئی۔رٹ میں الزام ہےکیجریوال سرکار ہھارت آئین کے آرٹیکل 14 اور 27 کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد کے اماموں، علماء اور دیگر لوگوں کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے دہلی وقف بورڈ کو کروڑوں روپے ادا کر رہی ہے۔ دوسری طرف دہلی بھر کے مندروں کے پجاریوں کو کوئی معاوضہ نہیں دیا جاتا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ مندروں کے پجاریوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی آئین ہند کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے۔ عرضی میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان کا آئین مرکزی سطح یا ریاستی سطح پر حکومت کے کام کاج کو اپنے خیالات اور اعمال میں سیکولر رہنے کا حکم دیتا ہے۔ 42ویں آئینی ترمیم، 1976 کے ذریعے تمہید میں لفظ "سیکولر” کے شامل ہونے سے، آئین میں درج سیکولرازم کے بارے میں خصوصیت واضح ہو گئی۔
ہندوستان کے آئین کے آرٹیکل 27 میں مزید کہا گیا ہے کہ "کسی بھی شخص کو ٹیکس ادا کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا جس کی آمدنی کسی خاص مذہب یا مذہبی فرقے کے فروغ یا دیکھ بھال کے اخراجات کی ادائیگی کے لیے مختص کی گئی ہو”۔ مسلم مرر muslim mirror کی رپورٹ کے مطابق درخواست میں مزید کہا گیا کہ مخصوص شق، عوام کے پیسے کو مذہب کی بنیاد پر خرچ کرنے سے منع کرتی ہے۔

عرضی گزار گارگی کھنہ اور پریرنا سنگھ نے دہلی کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہلی کے مندروں کے پجاریوں کو ماہانہ معاوضہ ادا کرے یا دہلی حکومت کو وقف بورڈ کو سرکاری فنڈز سے ادائیگی کرنے سے روکے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر