Latest News

یو پی مدرسہ بورڈ کی جانب سے مدارس کی تعطیلات کا کیلنڈر جاری‘ جمعہ کی چھٹی پر الجھن ختم۔

لکھنؤ: اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو کی منتظمہ کمیٹی کی گذشتہ دنوں میٹنگ ہوئی تھی جس میں 2016 مدرسہ دستور العمل کے ترمیم کے حوالے سے غور و فکر کیا تھا اسی میٹنگ میں جمعہ کے بجائے اتوار کو تعطیل کرنے پر تجویز پیش کی گئی تھی جس پر مدارس کے ذمہ داران میں بے چینی پائی جارہی تھی لیکن آج مدرسہ بورڈ نے 2023 میں تعطیل کا کیلنڈر جاری کر تمام شکوک و شبہات کو دور کردیا اور کیلنڈر میں جمعہ کو تعطیل کا ذکر کیا گیا ہے۔
اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنو ہر برس مدارس میں تعطیلات کے سلسلے میں کیلنڈر جاری کرتا ہے اسی کے تحت اس برس بھی جاری کیا ہے۔ 2023میں مدرسہ بورڈ نے 75 دن تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تعطیلات سے متعلق جاری کردہ کیلنڈر میں رمضان اور عید الفطر کے موقع کی تعطیل 36 دن کی ہے ہفتہ وار تعطیل جمعہ کو ہوگی ۔ مدارس کے مینیجر اور پرنسپل اور دو دن کی چھٹی اپنے اختیار سے کرسکتے ہیں۔ کیلنڈر میں ذکر تمام چھٹیوں کے علاوہ سبھی مدرسین و ملازمین کو 14 ایام کی رخصت اتفاقیہ منظور ہونگے۔
قومی تہوار کے مواقع پر تعلیمی عمل ملتوی کر کے مدرسین و ملازمین طلباء و طالبات مدرسہ میں حاضر رہ کر منعقدہ پرگرام میں شرکت کریں گے۔ اسلامی تہوار کا تعین روئیت ہلال سے متعین ہوگا اور تعطیل بھی اسی بنیاد پر ہوگی ۔کوویڈ کے پیش نظر تمام ہدایات مدارس میں نافذ ہوں گے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضلع انتظامیہ کا اعلان گرمی یا سردی کی تعطیل مدارس پر بھی نافذ ہوگی۔ ساتھ ہی مدارس کے پرنسپل یا مینیجر اپنے اختیار کی چھٹی کا استعمال کرنے سے قبل ایک ماہ پہلے ضلع اقلیتی بہبود کے افسر کو اطلاع کرنی ہوگی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر