Latest News

الجزیرہ نے صحافی کی ہلاکت پر اسرائیل کے خلاف بین الاقوامی عدالت سے رجوع کیا۔

نئی دہلی: رائٹرز اور بی بی سی کے مطابق الجزیرہ نیٹ ورک نے صحافی شیریں ابو عاقلہ کی ہلاکت کے معاملے میں اسرائیلی فوج کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں اپیل دائر کی ہے۔
 رواں سال مئی میں مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی چھاپے کے دوران ایک فلسطینی نژاد امریکی صحافی کو سر میں گولی مار دی گئی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ ان کے کسی فوجی نے صحافی کو قتل کیا ہو تاہم انہوں نے اسے غیر ارادی قرار دیا۔ جبکہ الجزیرہ نے کہا ہے کہ ان کے پاس یہ ثابت کرنے کے شواہد موجود ہیں کہ ’’یہ قتل جان بوجھ کر کیا گیا‘‘۔

اسرائیل نے آئی سی سی کے اختیار کو تسلیم نہیں کیا اور مقبوضہ علاقوں میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات میں تعاون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر