Latest News

ایس پی ایم ایل اے ناہید حسن نے لیا حلف۔

لکھنؤ: اتر پردیش کے ضلع شاملی کے کیرانہ اسمبلی سیٹ سے سماج وادی پارٹی (ایس پی ) ایم ایل اے ناہید حسن نے پیر کو اتر پردیش پسلیٹو اسمبلی کا حلف لیا۔ 
ودھان سبھا کے اندر اپنی آفس میں اسپیکر نے ناہید حسن کو عہدے اور راز داری کا حلف دلایا۔ اس موقع پر اسپیکر نے ایس پی ایم ایل اے کو دستور اور بک آف رولس آف کنڈکٹ آف بزنس دیا۔ 
قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری پر دیپ کمار دو ہے اور دیگر شخصیات موجود تھیں ۔ قابل ذکر ہے کہ حسن دیگر اراکین اسمبلی کے ساتھ حلف نہیں لے سکے تھے کیونکہ وہ گینگسٹر ایکٹ میں گذشتہ 10 مہینوں سے جیل میں قید تھے ۔ گذشتہ ہفتے انہیں ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی جس کے بعد ہفتہ کو انہیں چتر کوٹ ضلع جیل سے رہائی ملی تھی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر