Latest News

معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کو پڑا دل کا دورہ، اسپتال میں داخل۔

 لندن: پاکستانی میڈیا کی خبروں کے مطابق معروف مبلغ، نامور عالم دین، تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا طارق جمیل کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑا ہے ، جس کے بعد انہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس امر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ انکے والد مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد طبی امداد کے لئے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، مولانا طارق جمیل کے بیٹے کا کہنا تھا کہ للہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔یوسف جمیل کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے ٹویٹر پر آفیشل اکاؤنٹ سے ری ٹوئٹ بھی کیا گیا ہے،مولانا طارق جمیل کی صحتیابی کے لئے عوام سے دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی ہے۔بتادیں کہ مولانا طارق جمیل تبلیغی جماعت کے رہنما ہیں، پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ انکی قربت کی بھی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، عمران کے ساتھ انکی کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں، وزیراعظم ہاؤس، بنی گالہ کے بعد زمان پارک میں بھی مولانا طارق جمیل اور عمران خان کی ملاقات ہوئی تھی، عمران خان پر مبینہ حملے کے بعد مولانا طارق جمیل نے زمان پارک جا کر خصوصی دعا کروائی تھی، مولانا طارق جمیل پاکستان سمیت دنیا بھر میں کافی مقبول ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر