Latest News

مولانا محمود مدنی پرسن آف دی ایئر ۲۰۲۳ قرار دیئے گئے۔

نئی دہلی: دنیا کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں ہندوستان سے جمعیۃ علما ہند کے ایک گروپ کے صدر مولانا محمود مدنی کو شامل کیا گیا ہے ۔ انہیں دنیا بھر کی بااثر مسلم شخصیات کی فہرست میں پندرہویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے ۔ مولانا کو پرسن آف دی ایئر ۲۰۲۳قرار دیا گیا ہے ۔ یہ فہرست اردن کے این جی او دی رائل آل البیت انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک تھاٹ ( آر اے بی آئی آئی ٹی) نے جاری کی ہے ۔ یہ ایک اسلامک این جی او ہے ۔ این جی او کی طرف سے 500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری کی گئی ہے ۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر سعودی عرب کے کنگ سلمان بن عبد العزیر السعود ہیں ۔ وہیں دوسرے نمبر پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو جگہ دی گئی ہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر