Latest News

ظفر الاسلام خان کا نوید حامد کو قانونی نوٹس، کردارکشی کا الزام۔

نئی دہلی: مسلم مجلس مشاورت کے سابق صدر ظفرالاسلام خاں اور کارگزار صدر نوید حامد کے درمیان برسوں سے جاری سرد جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے بلکہ رہ رہ کر شدت پیدا ہوتی رہی ہے۔ اس جنگ نے مشاورت کی صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے ۔حالیہ صدارتی و عاملہ کے الیکشن پر بھی اس کا سایہ نظر آیا۔اب لگتا ہے کہ جنگ کلائمکس پر پہنچ گئ ہے۔
ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں نے چور کہنے و دیگر غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر نوید حامد کو قانونی نوٹس بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کرادرکشی کرنے پر معافی مانگیں، یا اپنے الزامات ثابت کریں بصورت دیگران پر سول اور کریمنل کیس کیا جاۓ گا، نوید حامد کو اس کے لیے پندرہ دن کی مہلت دی گئی ہے، ابھی تک نوید حامد کی طرف سے کوئ ردعمل سامنے نہیں آیا ڈاکٹر خان نے جو خط لکھا ہے اور وہ سوشل میڈیا پر موجود ہے اس کا متن یہ ہے’’
عزیزدوستو!۔۔۔   مسلم مجلس مشاورت کے سابق صدر نوید حامد صاحب نے میرے بارے میں جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پھیلانے میں ساری حدود پار کردیں۔ جب بھی انہوں نے دستاویزات مشاورت کے درجنوں مآخذ سے جمع کرنے کے میرے عظیم الشان کام کے بارے میں اپنا جھوٹا اور مصنوعی الزام دہرایا کہ یہ مسلم مجلس مشاورت کی ملکیت ہے تو میں نے فوراً اصل حقیقت کو اجاگر کیا۔ لیکن انہوں نے اس جھوٹے الزام کو استعمال کرتے ہوئے بالاخر مجھ کو مشاورت کی ممبری سے خارج کر دیا جبکہ میں اس تنظیم کا تین بار منتخبہ صدر رہ چکا ہوں اور میں نے برسوں اس کی دل و جان سے خدمت کی ہے۔ پچھلے چند مہینوں میں نوید حامد صاحب نے ساری حدوں کو پار کرتے ہوئے مجھ کو ”چور“ کہا اور الزام لگایا کہ میں نے مشاورت کی دستاویزات کو ”چوری“ اور ”غصب“ کرکے شائع کیا ہے۔ اس کردار کشی سے تنگ آکر میں نے اب نوید حامد صاحب کو قانونی نوٹس اپنے وکیل کے ذریعے بھیج دیا ہے جس میں ان کو ۱۵ ؍ دن کا وقت دیا گیا ہے کہ وہ یا تو اپنے الزامات کو ثابت کریں یا معافی مانگیں اور اگر وہ یہ نہیں کرتے ہیں تو ان کے خلاف سِول اور کریمنل کیس کورٹ میں فائل کیا جائے گا۔‘‘
ڈاکٹر ظفر الاسلام خان (سابق صڈر مسلم مجلس مشاورت)۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر