Latest News

نیشنل جمبوری مقابلے میں جمعیۃ یوتھ کلب نے 17 میں سے 9 ایوارڈ س جیتے، تین ایوارڈ س گائیڈس ( لڑکیوں) کے نام، صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے مبارک باد دی۔

جے پور/ دہلی: پالی ضلع کے روہٹ میں 18ویں قومی اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ جمبوری کے مختلف مقابلوں میں بڑی دلیری سے مقابلہ کرتے ہوئے جمعیۃ یوتھ کلب نے 17 میں سے 9 ایوارڈس حاصل کیے ۔ان میں سے تین ایوارڈ س جمعیہ یوتھ کلب گائیڈس ( لڑکیوں) نے حاصل کیے، جن کا حوصلہ اور مظاہر ہ لڑکوں سے کم نہ تھا ۔جمعیۃ یوتھ کلب کے سامنے کئی ریاستیں پیچھے رہ گئیں ۔
واضح ہو کہ اس مقابلے میں ہندستان کی سبھی ریاستوں سمیت سارک ممالک کے 37 ہزار سے زائد اسکاؤٹس اور گائیڈزنے حصہ لیا ۔ یہ اسکاؤٹس اور گائیڈز کا ایک قومی سطح کا بڑا اجتماع ہوتا ہے جو 4 سال میں ایک بار یا خاص مواقع پر منعقد ہوتا ہے۔ اس میں ہندستان کی مختلف ریاستوں اور بیرون ملک کے نوجوان، رسم و رواج، دستکاری، مذہبی رسوما ت اورثقافتوںکا مظاہرہ کرتے ہیں۔
جمعیۃ یوتھ کلب کے نوجوانوں کی نمایاں کامیابی پر صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محموداسعدمدنی چیف کمشنر بی ایس جی نے مبارک بادی ہے اورکہا کہ آخری منزل انعام حاصل کرنا نہیں بلکہ خودی کی پہچان کرکے خود کوانسانیت کے لیے کارگر بنانا ہے ، انھوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارے نوجوان آگے بڑھیں گے اور دنیامیں اپنا مقام حاصل کریں گے ( ان شاء اللہ )
اس بار اس خاص مقابلے میں جمعیۃ یوتھ کلب کی 183 رکنی ٹیم اپنے سیکریٹری قاری احمد عبدللہ رسول پوری، ماسٹر ہدایت اللہ ، مولانا واصف اور وعظ امن کی قیادت میں جمبوری میں شریک ہوئی ، اس قافلہ میں 45 گائیڈس ( لڑکیاں) اور 99 ا سکاوٹس ( لڑکے) ، پانچ گائیڈر اور دس اسکاوٹ ماسٹر شامل تھے ۔ ان کے علاوہ جمعیۃ چلڈرن ولیج انجار کے تین نوجوان بھی جمبوری میں شامل ہوئے۔مشرقی زون جمعیۃ یوتھ کلب کے نگراں جناب رضوان احمد ، مولانا عمار یاسر نے بنار س و اطراف کی ٹیم کی قیادت کی ، میوات سے گائیڈ کی ٹیم کی نگرانی قاری محمد اسلم بڈیڈ نے کی ۔
جمعیۃ یوتھ کلب کے نوجوانوں نے اپنا پروگرام 7جنوری کو ایک لاکھ کے مجمع کے سامنے پیش کیا ، 8 جنوری کو منعقد ہونے والے خاص پروگرام نے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی بھی شریک ہوئے ۔ مولانا حکیم الدین قاسمی نے پروگرام کے بعد بتایا کہ جس وقت ہمارے نوجوانوں نے اپنا پروگرام پیش کیا ہر طرف تالیوں کی گونج تھی۔ ہمارے نوجوانوں نے جس زبردست حوصلہ کے ساتھ یہاں مظاہرہ کیا ہے ، ہمیں امید ہے کہ وہ اسی جوش و ولولے سے آگے بڑھیں گے ( ا ن شاء اللہ ) مولانا حکیم الدین قاسمی کے ہمراہ مولانا ابوالحسن پالن پوری، حافظ بشیر احمد ، مولاناحفظ الرحمن تھورپالن پوراور مولانا زکریا شامل تھے
ماسٹر ہدایت اللہ صدیقی نے بتایا کہ یہاں مارچ پاسٹ ، جھانکی ، پائینرنگ ، ایڈوینچر،نائٹ ہائیڈ جیسے مقابلہ جاتی پروگرام ہوئے ، کئی ریاستیں ہم سے پیچھے رہ گئیں ۔ہمارے 40؍ نوجوانوں نے نائٹ ہائیڈ میں پانچ کلو میٹر تک جنگل میں رات کی تاریکی میں سفر کیا جو بہت ہی جوکھم بھرا فن ہے ۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء راجستھان کے صدر مولانا قاری محمد امین ، مولانا رمضان صدر جمعیۃ علماء جودھپور،قاری ارشد سکریٹری جمعیۃ علماء راجستھان، روہت کے ذمہ داران بالخصوص مولانا زبیر اور ان کی پوری ٹیم نے ہر ممکن ضیافت اور میزبانی کی۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر