Latest News

اڈیشہ کے وزیر صحت جان لیوا حملے میں ہلاک، سب انسپکٹر نے گولی ماردی، اعلیٰ سطحی جانچ جاری۔

رانچی: اڈیشہ کے صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر نب کشور داس کو اتوار کو جھارسوگوڈا ضلع کے برج راج نگر میں پولیس کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے گولی مار دی۔پولیس نے بتایا کہ وزیر کو فوری طور پر ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال جھارسوگوڈا لے جایا گیا۔ حالت بگڑنے پر انہیں بھونیشور لے جایا گیا جہاں دوران علاج ان کی موت ہوگئی۔ بتادیں کہ داس کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔برج راج نگر کے ایس ڈی پی او جی بھوئی نے کہا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق اے ایس آئی نے وزیر پر تقریباً چار سے پانچ راؤنڈ فائر کئے۔ اس کے پیچھے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فائرنگ 'پہلے سے سوچی سمجھی تھی کیونکہ مبینہ طور پر وزیر کو قریب سے گولی ماری گئی تھی۔ اس واقعے نے حفاظتی اقدامات پر سنگین سوالات کھڑے کیے جا رہے ہیں۔ کیونکہ نب داس کو پروگرام میں شامل ہونے سے پہلے ہی پولیس تحفظ فراہم کیا گیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ نب داس بی جے ڈی کے ایک سرکردہ لیڈر ہیں اور 2024 کے انتخابات سے پہلے ان پر گولی چلانا یقیناً تشویشناک ہے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ نب داس یہاں عوامی شکایات کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی تھے، جب وہ پہنچے تو ایک ہجوم ان کے استقبال کے لیے جمع ہوگئے اچانک گولی چلنے کی آواز آئی، ہم نے دیکھا کہ ایک پولس اہلکار قریب سے فائرنگ کرکے بھاگ رہا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر