Latest News

لال چوک پر ترنگا لہرانے کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا ختم،کشمیر میں ریاست کا درجہ بحال کیا جائے، یہاں حالات اگر پرامن ہیں تو امت شاہ جموں سے سری نگر تک پدیاترا کریں، راہل کا چیلنج۔

سری نگر: جموں و کشمیر کے سری نگر میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا آج اختتام پزیر ہوگئی، یاترا سرینگر کے مضافات پانتھ چوک سے شروع ہوئی۔ یاترا میں راہل گاندھی کے ہمراہ کئی سینئر رہنما و کارکنان موجود تھے۔راہل گاندھی نے آج سری نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس یاترا کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا، سمجھنے کو ملا، نفرت اور تشدد کے خلاف یہ یاترا تھی، مجھے امید نہیں تھی کہ لوگوں کو ردعمل اتنا اچھا ملے گا۔انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آرٹیکل ۳۷۰ پر ہمارا موقف واضح رہے۔ ہم جموں کشمیر میں پہلے کی طرح ریاستی درجہ کی بحالی چاہتے ہیں۔ اس میں لداخ بھی شامل ہے، ہماری ورکنگ کمیٹی میں اس پر ب حث ہوئی ہے، اس کے دستاویزات دوں گا، بی جے پی کا کہنا تھا کہ ۳۷۰ ہٹنے کے بعد یہاں سب ٹھیک ہوگیا ہے لیکن یہاں ٹارگیٹ کلنگ ہورہی ہے، لوگوں میں ڈر کا ماحول ہے، اگر سب کچھ ٹھیک ہے تو امیت شاہ جمہوں سے سری نگر تک پدیاترا کرکے دکھائیں۔ پریس کانفرنس میں راہل گاندھی نے کہاکہ اپوزیشن منتشر نہیںہے، سب متحد ہوکر لڑیں گے، یہ بی جے پی آر ایس کے خلاف نظریات کی لڑائی ہے۔ میڈیا کو جو فوکس اپوزیشن پر دیناچاہئے وہ دیتی نہیں جو ہم بولتے ہیں، وہ میڈیا مس کرجاتی ہے، یاتروں نے ایسٹ ٹو ویسٹ یاترا کےلیے کہا ہے لیکن ابھی ہم نے طے نہیں کیا ہے، طے ہوتے ہی بتائیں گے۔ ۱۳۵ دن یاترا تھی، یہ صرف یاترا نہیں تھی ہم لوگوں سے جڑ کر ان سے ہرممکن طریقے سے بات چیت کرناچاہتے تھے۔ جموں کشمیر میں جب جمہوریت بحال ہوگی تبھی یہاں کے مسائل حل ہوں گے، لداخ کے لوگ بھی یہی چاہتے ہیں۔ آر ایس ایس اور بی جے پی پارلیمنٹ اور جمہوری اداروں پر حملہ کررہی ہے، میں نوٹ بندی ، جی ایس ٹی ، چائنا اور جمہوریت پر بات کرناچاہتا ہوں لیکن پارلیمنٹ میں وہ مائیک بند کردیتے ہیں، فوج کے اہلکار نے مجھ سے کہا تھا کہ لداخ میں چین نے ۲۰۰۰ مربع کلو میٹر پر قبضہ کرلیا ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے مسائل ہم نے اٹھائے ہیں، مختلف طبقات پر دباؤ ڈالا جارہا ہے انکی بات سننے کا موقع ملا،راہل گاندھی نے کہا کہ میں سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اس یاترا نے ایک متبادل سیاست اور خیال دیا ہے، بی جے نے نفرت بھرا ویژن دیا، ہم نے محبت اور بھائی چارے کا ویژن دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اب ہندوستان کے سامنے دو راستے اور جینے کے طریقے ہیں۔ ایک دوسرے لوگوں کو دبانے اور دوسرا جوڑنے کا راستہ، یہ یاترا ختم نہیں ہوئی ہے، یہ پہلا قدم اور شروعات ہے۔پریس کانفرنس سے قبل راہل گاندھی نے اتوار کے روز سرینگر کے گھنٹہ گھر پر بھارت کا قومی پرچم لہرانے کے بعد شاعرانہ انداز میں کہا کہ 'بھارت سے کیا وعدہ آج پورا ہوا۔ سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوے انہوںنے کہا کہ 'لال چوک پر ترنگا لہراکر بھارت سے کیا وعدہ آج پورا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ 'نفرت ہارے گی، محبت ہمیشہ جیتے گی، بھارت میں امیدوں کا نیا سویرا ہوگا۔ ادھر پیر کو سری نگر کے شیر کشمیر اسٹڈیم میں۱۲؍ اپوزیشن لیڈروں کے شامل ہونے کی امید ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس تقریب میں ۲۱؍ پارٹیوں کو شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن ان میں سے کچھ سیکوریٹی میں قلت کی وجہ سے شامل نہیں ہورہی ہیں، اس تقریب میں ترنمول کانگریس، سماج وادی او رٹی ڈی پی شامل نہیں ہورہی ہے ، اس کے علاوہ ایم کے اسٹالن کی پارٹی دروڑ منترے کزگم (ڈی ایم کے)، شرد پوار کی این سی پی، تیجسوی یادو کی راشٹریہ جنتا دل، نتیش کمار کی جنتا دل یو، ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا، سی پی آئی (ایم پی)، سی پی آئی ودھو تھلائی چروتھگل کاچی (وی سی کے)، کیرل کانگریس، فاروق عبداللہ کے قیادت والی جموں کشمیر نیشنل کانفرنس، محبوبہ مفتی کی جموں کشمیر پیپلس ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور شبو سورین کی جھارکھنڈ مکتی مورچہ پارٹیاں شامل ہورہی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر