Latest News

مسیح الامت مولانا مسیح اللہ خان جلال آبادی کی چھوٹی بیٹی کاانتقال۔

جلال آباد: قاضی طارق۔  مشہور شخصیت اور جامعہ مفتاح العلوم جلال آباد کے بانی و حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کے خلیفہ مولانا مسیح اللہ خان جلال آبادی کی سب سے چھوٹی صاحبزادی رفعت جہاں کا طویل علالت کے باعث 67 سال کی عمر میں اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا ہے۔

اُن کے انتقال کی خبر ملتے ہی عزیزو اقارب، متعلقین اور اہل قصبہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ حضرت مولانا مسیح اللہ خان جلال آبادی کی رہائش گاہ پر مرحومہ کے بڑے و چھوٹے صاحبزادے قاری محبوب وقاری فیض شیروانی کے پاس جمع ہو گئے اور انکے انتقال پر اظہار افسوس کیا و تعزیت مسنونہ پیش کی۔
علماء کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی مرحومہ کی وفات پر تعزیت پیش کی اور لواحقین و پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انکی نماز جنازہ جامعہ مفتاح العلوم کے استاد مفتی سید قاسم نے پڑھائی اور تدفین مفتاح الجنہ میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں علماء کرام و عوام کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔پسماندگان میں تین بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔ 

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر