Latest News

دہلی خاتون کمیشن سربراہ کو کار سے ۱۵ میٹر گھسیٹا گیا، سواتی مالیوال کانشے میں دھت ڈرائیور پر بدتمیزی کا الزام کہا’ انجلی جیسا میرا حشر ہونے والا تھا۔

 نئی دہلی: دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال کے ساتھ جمعرات کو علی الصبح تقریباً تین بج کر ۱۱ منٹ پر ایک کار کے ذریعے ۱۰سے ۱۵میٹر تک گھسیٹے جانے کی سنسنی خیز واردات پیش آئی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق الزام ہے کہ نشہ میں دھت ایک کار ڈرائیور نے ایمس کے گیٹ نمبر دو کے سامنے سواتی مالیوال کو کار کے ذریعے ۱۰ سے پندرہ میٹر تک گھسیٹا۔ پولیس معاملہ میں کارروائی کر رہی ہے۔
دہلی پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ایمس کے گیٹ نمبر 2 کے سامنے پیش آیا۔ گیٹ کے سامنے کار کے ڈرائیور نے سواتی مالیوال سے گاڑی میں بیٹھنے کو کہا۔ مالیوال نے جب اسے پھٹکار لگائی تو کار ڈرائیور ہریش چندر نے گاڑی کا شیشہ اوپر چڑھا لیا۔ اس سے مالیوال کا ہاتھ شیشہ میں ہی پھنس گیا۔ اس کے بعد ڈرائیور نے انہیں دس سے پندرہ میٹر تک گھسیٹ لیا۔پولیس نے کہا کہ 47 سالہ ہریش چندر حالت نشہ میں تھا اور اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ملزم کا طبی معائنہ کرا لیا گیا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سواتی مالیوال ایک فٹ پاتھ پر اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی تھیں۔سواتی مالیوال نے کہاکہ میری ٹیم کے کچھ افراد وہیں کھڑے میرا انتظار کررہے تھے، جب انہوں نے مجھے کار سے گھسٹتے دیکھا تو ایک ٹیم ممبر زور سے چلانےلگا، اس کی آواز سن کر ملزم نے مجھے چھوڑ دیا، اگر وہ مجھے نہیں چھوڑتا تو میرے ساتھ ویسا ہی ہوتا جیسا انجلی کے ساتھ ہوا تھا۔ سواتی نے دہلی کے لاء اینڈ آرڈر پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہاکہ ’بھگوان نے میری جان بچائی ہے، اگر دہلی میںخواتین کمیشن کی صدر محفوظ نہیں ہے تو پھر عام عوام کا کیا ہوگا؟‘‘۔ سائوتھ دہلی کے ڈی سی پی چندن سنگھ نے معاملے پر کہا کہ سواتی نے حوض خاص تھانے میں واقعے کی شکایت کی تھی، معاملے کی جانچ کی گئی ہے اور ملزم کی شناخت ہریش چندر (۴۷) کے طور پر ہوئی ہے، اسے گرفتار کرلیاگیا ہے، اور مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر