Latest News

۱۶ فروری سے شروع ہونے والے یوپی بورڈ امتحان میں بڑی تبدیلیاں، کاپی بار کوڈ سے لیس ہوگی، سی سی ٹی وی کیمرہ کو یقینی بنایاگیا۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
 یوپی بورڈ کے ہونے والے سالانہ ہائی اسکول و انٹر میڈیٹ کے امتحانات آئندہ 16؍ فروری سے شروع ہوں گے اور مارچ کے پہلے ہفتہ تک ختم ہوجائینگے، امتحانات کی تیاریوں کا آغاز کیا جاچکاہے اور تمام امتحانی مراکز پر امتحان کی کاپیوں کے بھیجنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں، اس مرتبہ بورڈ امتحانات کی کاپیا ں بار کوڈ سے لیس ہوں گی،سال 2023ء کے بورڈ امتحانات دوہفتوں میں مکمل کرالئے جائیں گے، یہی وجہ ہے کہ بورڈ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی بورڈ کے تمام ذمہ داران کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیاہے، یوپی بورڈ کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں کہاگیاہے کہ بورڈ امتحانات کی اسکیم جاری کردی گئی ہے،اس سال یہ امتحانات 16؍ فروی سے شروع ہوکر 4؍ مارچ کو اختتام پذیر ہونگے، اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاگیاہے کہ ہائی اسکول کے 13؍ مضامین کے امتحان اور انٹر میڈیٹ کے 14؍ مضامین کے امتحانات کو14؍ دنوں میں مکمل کرالیا جائے گا، یہ بھی کہاکیاہے کہ یہ امتحانات روزانہ صبح اور شام کی دو میٹنگوں میں منعقد کرائے جائینگے، اس سال کے بورڈ امتحانات کی خاص بات یہ ہوگی کہ نقل سے پاک اور شفافیت قائم رکھنے کے لئے پرچہ سوالات کے حل اور جوابات لکھنے والی کاپیوں کے صفحہ پر بار کوڈ درج ہوگا، اس طرح کے اقدامات یوپی بورڈ کے امتحانات کے وقت پہلی مرتبہ کئے جارہے ہیں، تمام امتحانی مراکز پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ ہی امتحان کے پرچہ سوالات پہنچانے کیلئے جی پی ایس سے لیس گاڑیوں کا استعمال کیا جائے گا، ضلع سہارنپور کے انسپکٹر آف اسکول روی دت شرما نے بتایاکہ یوپی بورڈ کے امتحانات منعقد کرائے جانے کا پروگرام جاری کردیاگیاہے اور محکمہ تعلیم کی جانب سے امتحانات کے انعقاد کی تیاریاںمیں تیز لائی جارہی ہے، انہوں نے کہاکہ بورڈ امتحانات کو نقل سے پاک رکھا جائے گا اور کسی بھی طرح کی لاپرواہی اور ضابطوں کے خلاف وزری کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر