Latest News

دیوبند میں نہر کی پٹری ٹوٹنے سے سیکڑوں بیگھہ فصلیں برباد۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
دیوبند کے قریب گاؤں راستم میں گزشتہ رات اچانک گنگ نہر کی پٹری ٹوٹ جانے کی وجہ سے سیکڑوں بیگھے کھیتوں میںپانی بھر گیا، جس کی وجہ سے کسانوںکی لاکھوں روپیہ کی فصلیں برباد ہوگئیں،گاؤں کے باشندوں اور کسانوں نے پوری رات پانی کو کھیتوں میں جانے سے روکنے کے لئے طرح طرح کی کوششیں کی لیکن کوئی بھی طریقہ کارگر نہ ہوسکا، کسانوں نے محکمہ آب پاشی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کو بار بار توجہ دلانے کے بعد بھی کسی افسر نے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کرنے کی کوشش نہیں کی، راستم گاؤں کے کسانوں کا کہنا ہے ان کے گاؤں سے ہوکر گزرنے والی گنگ نہر کی پٹری گزشتہ رات ٹو ٹ جانے کے باعث آس پاس کے سیکڑوں کھیت پانی سے لبریز ہوگئے ،پانی کی رفتار اس قدر تیز تھی کہ کھیتوں کے علاوہ گھروں میں بھی پانی بھرجانے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا، رات میں ہی گاؤںکے سیکڑوں کسان اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے بڑی جدوجہد کے بعد ٹوٹی ہوئی پٹری سے پانی کے بہاؤ کو روکنے کی کوشش کی،صبح کے وقت پہنچے محکمہ کے افسران نے پانی کو روکنے کے لئے اقدامات کرنا شروع کئے۔ کسانوں کا کہناہے کہ اس قدر جدوجہد کے بعد بھی تقریباً تین سو بیگھہ کھیتوں میں پانی بھرگیا ،جس کی وجہ سے کسانوں کی لاکھوں روپیہ کی فصلیں برباد ہوگئیں۔گاؤں کے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ آب پاشی کی غفلت کے اور لاپرواہی کی وجہ سے یہ صورت حال پیدا ہوئی ہے کیونکہ میں کئی دنوں سے نہر میںپانی کی مقدار بہت زیادہ تھی،وہیں دوسری جانب محکمہ کی جانب سے مرمت وغیرہ کاکام بھی شروع کرایاتھا،لیکن اس کا طریقہ کار غلط ہونے کی وجہ سے پٹری ٹوٹ گئی، گاؤں والوں نے ٹوٹی ہوئی پٹری کو فوری طورپر درست کرانے کے ساتھ ساتھ کسانوں کو ہونے والے نقصان کامعاوضہ دینے کی مانگ کی گی۔ محکمہ کے افسران کے تئیں کسانوں میں سخت ناراضگی ہے ،ان کاکہناہے کہ افسران کو رات بھر فون کیا لیکن کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی ،ہفتہ کی صبح دس بجے ہی افسران موقع پر پہنچے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر