Latest News

اغوا معاملہ، سابق ایم پی سرفراز عالم جیل رسید۔

پٹنہ: ارریہ کے سابق رکن پارلیمان، سابق ریاستی وزیر اور آر جے ڈی کے سینئر رہنما سرفراز عالم نے ایک پرانے معاملے میں ارریہ عدالت پہنچ کر خودسپردگی کر دی جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ ایڈیشنل چیف جوڈیشل افسر فرسٹ و اسپیشل ایم پی ایم ایل اے کورٹ کے جج نے کل دیر شام 26 سال کے ایک پرانے اغوا معاملے کی سنوائی کی جس میں سابق ایم پی سرفراز عالم عدالت میں حاضر ہوئے تھے۔ اس معاملے میں سابق ایم پی کے وکیل نے ضمانت عرضی دائر کی، اس کے بعد اسپیشل ایم پی عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ اور پولس سپرنٹنڈنٹ سے سابق ایم پی کا مجرمانہ ریکارڈ طلب کیا اور مکمل طریقے سے دیکھا۔ واضح رہے کہ سرفراز عالم کے خلاف 1996 میں اغوا کا ایک معاملہ درج ہوا تھا، اس معاملے میں وہ عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے، عدالت سے ان کے خلاف وارنٹ بھی جاری ہوا تھا، اس کے باوجود وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔ اس کے بعد ان کے خلاف قرقی کی بھی ہدایت جاری ہوئی تھی، جس کے بعد اب انہوں نے عدالت میں خودسپردگی کی جہاں سے انہیں سیدھے جیل بھیج دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر