Latest News

دیوبند، سہارنپور واطراف میں شدید سردی کے سبب عام زندگی مفلوج۔

دیوبند: سمیر چودھری۔ 
سہارنپور، دیوبند اور آس پاس کے علاقوں میں شدید سردی کی وجہ سے لوگوں کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، درجہ حرارت روز بروز گر رہا ہے اور لوگوں کو سردی سے راحت نہیں مل رہی ہے، گزشتہ رات گھنے کہرے کے سبب درجہ حرارت 4ڈگری سیلیس تک پہنچ گیا ، آج کا دن بھی کہرے کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے سے لوگ کانپتے ہوئے نظرآئے، گزشتہ رات 9 بجے کے بعد سے ہی موسم میں گھنا کہرا آنا شروع ہوگیا۔ اس کی وجہ سے شہر میں بھی آمد ورفت متأثر رہی، دو پہیہ گاڑیاں ڈرائیور بھی ہیڈ لائٹ کے ساتھ انڈیکیٹر جلاکر چل رہے تھے، ہائی وے پر بڑی گاڑیوں کی آمد ورفت بند رہی اور بڑی گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی کردی گئیں۔ آج صبح 8بجے تک بھی گھنا کہرا رہا، لیکن اس کے بعد کہرا اوپر چڑھ گیا ، کہرے کے آسمان میں چلے جانے کے بعد بھی شام تک دھوپ نہیں نکلی، دن میں ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہی۔ جس کے سبب لوگ گھروں سے باہر نہیں نکلے، لوگ سردی سے بچنے کے لئے آگ جلاتے ہوئے نظر آئے۔ درجہ حرارت جو منگل کے روز 5ڈگری سیلیس تھا وہ گر کر 4پر آگیا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت منگل کے روز 16ڈگری سیلیس تھا وہ اب گرکر 15ڈگری سیلیس پر پہنچ گیا ہے۔ اگلے 24گھنٹوں میں کہرا آنے اور سرد ہوائیں چلنے کے ساتھ ہی سردی میں مزید اضافہ ہونے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر