Latest News

۳۰ ا ور ۳۱ جنوری کا بینک ہڑتال ملتوی۔

 ممبئی: بینک ملازمین کی 30 اور 31 جنوری کو ہونے والی مجوزہ ہڑتال ملتوی کر دی گئی ہے۔ اب کھاتہ داروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔27جنوری کو ممبئی میں یونائیٹڈ فورم بینک یونینوں کے نمائندوں کے ساتھ حکومت ہند انتظامیہ اور مرکزی لیبر کمشنر کے درمیان ایک میٹنگ ہوئی۔ اجلاس میں بینک ملازمین کے زیر التواء مطالبات پر مثبت اتفاق کے بعد 30 اور 31 جنوری کو تجویز کردہ ملک گیر ہڑتال ملتوی کر دی گئی۔ درحقیقت یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز کی مطالبہ پر 30 اور 31 جنوری کو بینک ملازمین نے 2017 سے زیر التوا اپنے مطالبات کے حصول کے لیے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینس کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سریش پانڈے نے کہا کہ حکومت ہند، انتظامیہ اور مرکزی لیبر کمشنر کی مثبت رضامندی پر ہڑتال ملتوی کر دی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر