Latest News

یوم جمہوریہ پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طالبات نے ترنگے والاحجاب پہنا، ترنگا ہمارے دل میں ہےاور ہم نے حجاب بھی ترنگا بنایا ہوا ہے:طالبات۔

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تاریخی اسٹریچی ہال میں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ ایک جانب ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد کے ہندو کالج میں حجابی طالبات کو کالج میں داخل ہونے سے روکا گیا، وہیں دوسری جانب اترپردیش کے ہی ضلع علی گڑھ میں واقع عالمی شہرت یافتہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں یوم جمہوریہ کی تقریب میں قومی ترانہ گانے والی اے ایم یو ترانہ ٹیم کی طالبات نے ترنگے کو حجاب بنا کر پہنا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر منصور نے کہا کہ یہ دن ہندوستانی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے، جب ہندوستان کا آئین نافذ ہوا۔ یوم جمہوریہ کی تقریب پر اے ایم یو ترانہ ٹیم نے قومی ترانہ گایا، جس میں طالبات نے ترنگے کو اپنا حجاب بنایا۔ طالبات نے ترنگے کو حجاب بنا کر پہنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ترنگے ہمارے دل میں ہیں اور ہم نے حجاب بھی ترنگا بنایا ہوا ہے۔اس موقع پر طالبات نے کہا کہ ترنگے کو حجاب بنا کر پہنے پر ہمیں فخر محسوس ہو رہا ہے اور ہم اپنے آپ کو محفوظ بھی محسوس کر رہے ہیں۔ لوگ ہمیں بہت اچھی نظروں سے بھی دیکھ رہے ہیں، عزت کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ طالبات کا کہنا ہے کہ اتنی خوشی پہلے کبھی نہیں ہوئی جتنی آج ہو رہی ہے۔ ہم ترنگے کو اسی طرح حجاب بنا کر پہنیں گے کیونکہ ہمیں بہت اچھا لگ رہا ہے۔اے ایم یو کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے پرچم کشائی کی۔ یوم جمہوریہ کی تقریب میں وائس چانسلر کے ساتھ رجسٹرار محمد عمران (آئی پی ایس)، پرو وائس چانسلر پروفیسر گلریز کے ساتھ یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران اور تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی موجود رہا۔وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کے خطاب کے بعد وائس چانسلر سمیت رجسٹرار اور پرو وائس چانسلر نے سر سید ہال میں شجر کاری بھی کی۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں موجود سبھی لوگوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور بھارت کی آزادی اور آئین پر روشنی ڈالی۔ وائس چانسلر نے اپنے خطاب میں جی 20 کا بھی ذکر کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر