Latest News

آقاﷺکی عزت پر ہاتھ ڈالا تو شہر کو کربلا بنا دونگا، گستاخ نوپور شرما کو نشانہ بناتے ہوئے ہزاری باغ میں جے ڈی یو لیڈر غلام رسول بلیاوی کا بیان۔

ہزاری باغ: جے ڈی یو لیڈر مولاناغلام رسول بلیاوی کے متنازعہ بیان نے اس وقت ہنگامہ کھڑا کر دیا جب انہیں وضاحت دینی پڑی۔ بلیاوی نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ میں نے کہا تھا کہ ہم شہروں کو کربلا بنا دیں گے۔ اور میں اس پرقائم ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کربلا سب کچھ دینے کے لیے ہے، سب کچھ قربان کرنے کے لیے ہے، لیکن انسانیت اور بھائی چارے کو قربان نہیں ہونے دینا ہے۔حالانکہ جے ڈی یو لیڈر غلام رسول بلیاوی نے بھی مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلم سیفٹی ایکٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہمارے بچوں کو دہشت گرد کہہ کر 18 سے 20 سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھا جا رہا ہے۔ ہمارے بچے احتجاج کرنے جاتے ہیں تو گولی مار دی جاتی ہے۔ مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے مسلم سیفٹی ایکٹ لایا جائے۔جمعرات کے روز جے ڈی یو لیڈر غلام رسول بلیاوی نے جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ایک متنازعہ بیان دیا۔ دراصل بی جے پی سے برطرف کی گئی نوپور شرما کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارےآقاؐ کی عزت پر ہاتھ ڈالا تو شہر کو کربلا بنا دونگا ۔ اپوزیشن جماعتوں پر نشانہ لگاتے ہوئے جے ڈی یو لیڈر غلام رسول بلیاوی نے کہا کہ کسی سیکولر پارٹی نے نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ نہیں کیا۔ اس دوران بلیاوی اسٹیج سے نوپور شرما کے لیے متنازعہ الفاظ استعمال کرتے رہے۔در اصل جون 2022 میں بی جے پی رہنما نوپور شرما نے ایک ٹی وی بحث کے دوران پیغمبر اسلام محمدؐ اور ان کی تیسری اہلیہ حضرت عائشہ ؒکے بارے میں ایک متنازعہ بیان دیا تھا۔ جس کے بعد کافی تنازعہ ہوا تھا۔ نوپور شرما کے بیان کو لے کر کئی ریاستوں میں تشدد کی خبریں آئی تھیں۔مسلم ممالک نے نوپور شرما کے بیان کی مذمت کی تھی۔ اس کے بعد بی جے پی نے انہیں پارٹی سے معطل کر دیا۔ حالانکہ جب تنازعہ بڑھ گیا تو نوپور شرما نے معافی مانگ لی تھی۔حالانکہ جے ڈی یو لیڈر کی وضاحت کے بعد سیاسی جماعتوں نے بلیاوی سے مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے بلیاوی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ لوگ رامائن پر نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ ویسے ٹکڑے ٹکڑے گینگ ذرا قرآن پر تبصرہ کرنے کی کوشش کریں۔آر جے ڈی نے بھی غلام رسول بلیاوی کے متنازعہ بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے ۔ آر جے ڈی نے کہا ہے کہ یہ بیان کہیں سے بھی درست نہیں ہے۔ آر جے ڈی کے ترجمان مرتیونجے تیواری نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل تمام مذاہب اور تمام طبقات کے لوگوں کا احترام کرتا ہے ۔ جنتا دل یونائیٹڈ بھی عظیم اتحاد میں شامل ہے۔ جے ڈی یو نے غلام رسول بلیاوی کا بیان ضرور دیکھا ہوگا۔ ایسے میں ہمارا ماننا ہے کہ جے ڈی یو کو ایسے بیانات پر لگام لگانی چاہئے ۔وہیں سوامی چکرپانی مہاراج نے کہا کہ اس طرح کا بیان درست نہیں ہے۔ نوپور شرما معاملہ میں قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ لیکن اس طرح کے بیانات سے ملک میں جس طرح لوگوں کو اکسایا جا رہا ہے ، وہ درست نہیں ہے۔ میں ان تمام لوگوں کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کربلا کی بات کریں گے تو پورا ملک مہابھارت کی بات کرے گا۔ چکرپانی مہاراج نے حکومت سے بلیاوی کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر