نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کی دو روزہ قومی ایگزیکٹو میٹنگ کے دوسرے دن منگل کو پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنوں اور لیڈروں کو مشورہ دیا کہ وہ مسلم سماج کے بارے میں غلط بیانات نہ دیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے رہنماؤں سے کہا کہ وہ کارکنوں کے ساتھ بات چیت برقرار رکھیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، ”پارٹی کے تمام لیڈروں کو مسلم کمیونٹی کی پسماندہ اور بوہرا برادریون سے ملنا چاہیے۔ کارکنوں سے رابطہ برقرار رکھنا ہو گا۔ سماج کے تمام طبقوں سے ملیں، چاہے وہ ووٹ دیں یا نہ دیں، لیکن ان سے ضرور ملیں۔ زبان کو کنٹرول رکھیں۔
وزیر اعظم نے کہا- ہندوستان کا بہترین وقت آنے والا ہے، سخت محنت کریں۔میٹنگ کے اختتام پر، مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے میڈیا کو بتایا کہ "پی ایم مودی نے لیڈروں سے کہا ہے کہ وہ سخت محنت سے پیچھے نہ ہٹیں۔ ہندوستان کی بہترین گھڑی آ رہی ہے۔ مختلف جگہوں پر جائیں اور لوگوں سے ملیں۔ قوم پرستی کا شعلہ ہر طرف جلنا چاہیے۔ فڑنویس نے کہا کہ وزیر اعظم کا آج کا خطاب متاثر کن، سمت متعین کرنے والا اور ایک نیا راستہ دکھانے والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوئی سیاسی تقریر نہیں تھی۔ ان کی تقریر ایک سیاستدان کی تھی۔
0 Comments