Latest News

۳۰ اور ۳۱؍ جنوری کو بینک ملازمین کی ملک گیر ہڑتال، مسلسل چار دن تک بینک بند رہنے کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانیوں کا سامنا ہوگا۔

ممبئی: بینک ایمپلائز یونین نے اپنے مطالبات کے حق میں دو روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ بینک ملازمین کی تنظیموں کے مشترکہ فورم یونائیٹڈ فورم آف بینک یونینز (یو ایف بی یو) نے کئی مطالبات کے لیے ۳۰جنوری سے دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔یو ایف بی یو نے جمعہ کی رات دیر گئے ایک بیان میں کہا کہ چونکہ ممبئی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران انڈین بینکس ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کی جانب سے مطالبات پر کوئی ردعمل نہیں آیا، اس لیے ہم نے ۳۰اور ۳۱جنوری کو ملک گیر ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینکوں میں ہفتہ وار کام، پنشن کی اپڈیٹ اور تمام کیڈرز میں تقرری سمیت دیگر مطالبات کے لیے مزدور تنظیمیں ہڑتال پر رہیں گی۔اگر بینک ملازمین کی یونینیں ۳۰ اور ۳۱ جنوری کو ہڑتال کرتی ہیں تو اس مہینے میں لگاتار چار دن بینک بند رہیں گے۔ ۲۸جنوری کو اس مہینے کا چوتھا ہفتہ اور ۲۹ جنوری کو اتوار ہونے کی وجہ سے ہفتہ وار تعطیل ہوتی ہے۔ ایسے میں یکم فروری کو چار دن بعد بینک کھلیں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر