Latest News

دہلی کے میئر کے چنائو کے موقع پر ہنگامہ اور ہاتھا پائی کتنا نیچے گروگے بی جے پی والوں : منیش سسودیا کا ٹوئٹ۔

نئی دہلی: دہلی کے میئر کے انتخاب کے لیے جمعہ کے روز ہونے والی ووٹنگ عین قبل ایوان میں کافی ہنگامہ ہوا۔ عآپ اور بی جے پی کے کونسلروں نے پریزائیڈنگ افسر کو گھیر لیا اور ہاتھا پائی کے درمیان مائیک تک توڑ دیا۔ خواتین کونسلرز کے ساتھ بھی ہاتھا پائی ہوئی۔ زبردست ہنگامہ آرائی کے درمیان حلف برداری اور میئر کا انتخاب ملتوی کر دیا گیا۔ ایوان میں پیش آنے والے اس واقعہ پر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی لیڈران نے ایک دوسرے پر الزامات عائد کئے ہیں۔دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ٹوئٹر پر لکھا ایم سی ڈی میں اپنی بداعمالیوں کو چھپانے کے لیے کتنے نیچے گروگے بی جے پی والو! الیکشن ملتوی کر دیا، پریزائیڈنگ آفیسر کی غیر قانونی تقرری، نامزد کونسلرز کی غیر قانونی تقرری اور اب عوامی منتخب کونسلرز کو حلف نہ دلوانا... اگر عوام کے فیصلے کا احترام نہیں کر سکتےت تو پھر الیکشن ہی کس لئے! ادھر، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے عآپ پر حملہ بولا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا آپ کے کونسلروں نے 49 سے 134 ہوتے ہی غنڈہ گردی شروع کر دی۔ دھکے مارنا، لڑنا جھگڑنا، قانون پر عمل نہ کرنا یہی سچائی ہے اس غنڈہ پارٹی کی۔ کیجریوال خود اپنے گھر بلا کر افسر اور لیڈران کو دھمکاتے اور پٹواتے ہیں تو ان کے چیلوں سے اور کیا امید کر سکتے ہیں۔ آپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے کہا، "ہمارے کونسلر آپ کے سامنے بیٹھے ہیں، جن کے کپڑے پھاڑے گئے ہیں، اس کا ہاتھ شیشے سے کاٹا گیا ہے، خون بہایا گیا ہے، یہ بی جے پی کی غنڈہ گردی ہے، سب یہ دیکھ رہے ہیں۔" عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سوربھ بھاردواج نے بھی واقعہ کے لئے بی جے پی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، "بی جے پی کی غنڈہ گردی شروع ہو گئی ہے، ہمارے کونسلروں کو دھکے دیے گئے، مارا پیٹا گیا، وہ ہر معاملے میں من مانی کر رہے ہیں، آئینی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا جا رہا، ہمارے کونسلرز کو مارا پیٹا جاتا ہے اگر وہ احتجاج کریں تو نیچے گرا دیا گیا۔"بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی نے عآپ کے کونسلروں کو اس سب کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر عام آدمی پارٹی لیڈران پہلے ہی دن اس طرح کی حرکت کرتے ہیں تو وہ عوام کے لیے کیا کریں گے! یہ پروٹیم اسپیکر کا اختیار ہے کہ وہ جسے چاہیں حلف کے لیے پہلے بلائیں، اس پر کیا ہنگامہ کرنا!بی جے پی لیڈر کپل مشرا نے بھی عآپ پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا، آج دہلی میونسپل کارپوریشن کے لئے یوم سیاہ ہے۔ ان کی آپسی تقسیم کی وجہ سے کہانی بنائی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کو میٹرو شہر چلانا سیکھنا پڑے گا۔ اروند کیجریوال جی کو شرم آنی چاہیے۔ آج ایم سی ڈی کا سر شرم سے نیچے کیا جا رہا ہے اور یہ سب کیجریوال اور منیش سسودیا کے کہنے پر ہو رہا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر