Latest News

گروگرام کی ۲۰۰ جھونپڑیوں میں بھیانک آتشزدگی۱۵۰ گیس سلنڈرس پھٹ پڑے، علاقے میں ہاہا کار۔

 گروگرام:  دہلی کی سرحد کے قریب واقع ریاست ہریانہ کے گرو گرام کے سیکٹر 49 کے پاس گھسولہ گاؤں میں پیر کو آگ لگنے سے 200 جھونپڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے شہر کے چار فائر اسٹیشنوں کی بیس گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ اتنی شدید تھی کہ دھواں اور آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے جا سکتے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ میں شدت اس وقت بڑھ گئی جب یکے بعد دیگرے سلنڈر پھٹنے شروع ہوئے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 150 سے زائد سلنڈر دھماکہ کے ساتھ پھٹ گئے جس نے حالات کو مزید سنگین بنا دیا۔ آگ لگنے سے کچی آبادیوں میں رکھا سامان جل گیا۔ تقریباً دو سال قبل اسی مقام پر کچی آبادیوں میں آگ لگنے سے نقصان ہوا تھا۔ ان کچی آبادیوں کے ارد گرد کئی ایکڑ میں ایک ہزار کے قریب کچی بستیاں بنی ہوئی ہیں۔ دیگر جھونپڑیوں کو بچا لیا گیا کیونکہ فائر انجنوں نے آگ پر قابو پالیا۔ اس حادثہ میں فوری طورپرکسی بھی طرح کے جانی نقصان یا کسی کے جھلسنے کی اطلاع نہیں ملی۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر