Latest News

میوات میں مسلم نوجوان کو پیٹ پیٹ کرمارڈالا۔

 میوات: میوات ضلع میں ۲۸ جنوری کو ایک ۲۲ سالہ مسلم نوجوان کا گائے تسکری کے الزام میں بجرنگ دل کے کارکنان اور دیگر لوگوں نے مبینہ طو رپر پٹائی کے بعد قتل کردیا۔ مہلوک نوجوان وارث ہریانہ کے میوات ضلع کے حسین پور گائوں کا رہنے والا تھا، ٹوئٹر پر ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں ایک زخمی تھکا ہوا اور ڈرا ہوا وارث دو دیگر مسلم نوجوانوں کے ساتھ کار کے اندر دیکھا جاسکتا ہے۔ حالانکہ میوات پولس کے مطابق وارث کی موت کار حادثے میں ہوئی ہے، اس کے اہل خانہ نے پولس کے دعوئوں کو خارج کردیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ وہ بجرنگ دل کو بچانے آئے تھے نہ کہ وارث کو۔ وارث کی موت کے بعد سماجی کارکنان نے دھرنا دیا تھا، ایک مقامی چینل سے بات کرتے ہوئے ایک نے کہاکہ پولس کا یہ کہنا ہے کہ وارث کی موت حادثے می ںہوئی ہے جھوٹی ہے۔ وائرل ویڈیو میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ کیسے وارث اور اس کے ساتھ دیگر دو لوگوں کو دھمکی بھرے انداز میں نام اور گائوں پوچھا جارہا ہے، یہ بے حد پریشان کرنے والا ہے، ہم انتظامیہ سے اس کی موت کےلیے ذمہ دار لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر