Latest News

اللہ اکبر کا نعرہ' لگانے والے کومعطل کرکے ایف آئی آر درج کی جائے، رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم کا فون پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وی سی کو حکم، بات چیت کا ویڈیو وائرل۔

 علی گڑھ: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں علی گڑھ کے رکن پارلیمنٹ ٹیلی فون پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے 'اللہ اکبر کے نعرے لگانے والے طالب علم کو معطل اور ایف آئی آر درج کرنے کے حکم دیتے نظر آرہے ہیں۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال میں یوم جمہوریہ تقریب کے بعد کی ایک ویڈیو 26 جنوری سے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی تھی جس میں این سی سی کے کیڈٹس دیگر نعروں کے ساتھ 'نعرے تکبیر اللہ اکبر کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ وہیں اس کے بعد اب سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں علی گڑھ کے رکن پارلیمنٹ ٹیلی فون پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے 'اللہ اکبر کے نعرے لگانے والے طالب علم کو معطل اور ایف آئی آر درج کرنے کے حکم دیتے نظر آرہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال پر یوم جمہوریہ تقریب کے بعد این سی سی کیڈٹس کے ذریعے لگائے گئے دیگر نعروں کے ساتھ اللہ ہو اکبر کے نعرے لگانے والے طالب کو فوری طور پر معطل اور یونیورسٹی پراکٹر پروفیسر محمد وسیم علی کے ذریعے ایف آئی آر درج کروانے کے حکم دیتے نظر آرہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں ستیش گوتم کہتے نظر آریے ہیں کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کوئی طالب علم ایسے نعرے کیسے لگا سکتا ہے، وائرل ویڈیو میں طالب علم کی شناخت واضح ہے، اس معاملے میں جانج کی گنجائش ہی نہیں ہے اگر آپ سے اس کی شناخت نہیں ہو رہی ہے تو میں آپ کو شناخت کرکے بتا سکتا ہو، میں اپنی انتظامیہ کی ٹیم بھیج سکتا ہوں، اس لئے آج ہی کروائی نظر آنا چاہیے۔واضح رہے اے ایم یو میں یوم جمہوریہ کی تقریب کے بعد کی ایک ویڈیو (جس میں این سی سی کیڈٹس کے ذریعے دیگر نعروں کے ساتھ اللہ اکبر کے نعرے لگائے جانے والی) سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سے ہی علی گڑھ رکن پارلیمنٹ سمیت دیگر ہندوادی لیڈران علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اور نعرے لگانے والے طالب علم کے خلاف بیانات جاری کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے 27 جنوری کو ہی نعرے لگانے والے انڈر گریجویشن کے طالب علم کو معطل کردیا تھا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر