Latest News

متھرا میں نو سالہ بچی سے اجتماعی عصمت دری۔

متھرا: متھرا کے تھانہ ریفائنری میں ایک نو سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے واقعہ کے بعد اتوار کو تھانہ ہائی وے پر اجتماعی عصمت دری کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ رشتہ داروں نے بتایا کہ اجتما عی عصمت دری کے بعد ملزم نے متاثرہ کی برہنہ حالت میں ویڈیو بھی بنائی۔ ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ضلع کے تھانہ ہائی وے علاقے کے ایک گاؤں میں ہفتہ کی شام نو سالہ بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔ ملزمان نے اجتماعی عصمت دری کی واردات کو انجام دینے کے بعد عریاں حالت میں ویڈیو بھی بنائیں۔ متاثرہ کے لواحقین کو جیسے ہی بچی کے ساتھ ہوئےواقعے کا علم ہوا تو ہو نے پولیس کو اطلاع دی۔ اتوار کو واقعہ کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے لڑکی کو طبی معائنے کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ لڑکے کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی واردات کو انجام دینے والے ملزمان بھی نابالغ بتائے جاتے ہیں۔ اس لڑکی کے لواحقین سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ لڑکی گھر میں اکیلی تھی اور پڑوس میں رہنے والے دو لڑکے ہفتہ کی شام ساڑھے چھ بجے گھر پہنچے۔ لڑکی کو اکیلا پا کر دونوں لڑکوں نے پہلے اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی ۔ہائی وے اسٹیشن کے انچارج نے بتایا کہ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ لڑکی کے ساتھ یہ واقعہ ہفتہ کی شام پیش آیا۔ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔ متاثرہ کا میڈیکل کرایا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر