Latest News

گجرات میں ’پٹھان‘ فلم کے خلاف بجرنگ دل کا پرتشدد احتجاج۔

احمد آباد: سخت گیر ہندو شدت پسند تنظیمیں بجرنگ دل اور وی ایچ پی کے کارکنوں نے گجرات کے شہر احمدآباد کے پاش علاقے کے ایک شاپنگ مال میں اپنا غصہ نکالا ۔ شاہ رخ خان اور دیپکا پڈکون کی نئی آنے والی فلم پٹھان کے پوسٹر پھاڑ دیئے ۔ فلم کی پروموشن کے حوالے سے لگائی جانے والی اسٹینڈیز ، پوسٹر اور دیگر تشہیری مواد کو توڑدیا اور مال کے مختلف جگہوں میں جہاں پوسٹرز آویزاں تھے انہیں ہٹا دیا۔وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے احمدآباد کے وستاپور علاقے کے الفا ون مال میں پٹھان فلم کے خلاف پرتشدد احتجاج کیا جس ک دوران انہوں نے شاہ رخ خان اور فلم کی دیگر اسٹار کاسٹ کی تصویروں کو نقصان پہنچایا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر یہ فلم ریلیز ہوئی تو اور شدید آندولن کیا جائے گا۔ہنگامے کے باعث مال میں موجود خریدار اور شہری خوفزدہ اور سہمے ہوئے نظر آئے۔ پولیس فی الحال ویڈیو کی بنیاد پر پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ فلم پٹھان کو لے کر ملک کے کئی حصوں میں مخالفت ہورہی ہے۔ اس سے پہلے اترپردیش، بہار، مدھیہ پردیش سمیت کئی ریاستوں میں بھی فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔شاہ رخ خان کی فلم کے خلاف احتجاج کا یہ سلسلہ اس وقت شدت پکڑا جب فلم میں دیپیکا پاڈوکوناور شاہ رخ خان کا گانا بے شرم رنگ ریلیز ہوا۔ انتہا پسند ہندوں نے گانے کو مذہبی رنگ سے جوڑا۔ انتہا پسند ہندوں کا کہنا ہے کہ بے شرم رنگ گانے کے بول اور پھر اس میں دیپیکا کی زعفرانی رنگ کے چھوٹے لباس پر تنقید کی گئی ۔ اس تنقید کا سلسلہ تاحال جاری ہے بلکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی اس احتجاج میں مزید شدت آرہی ہے۔شاہ رخ خان ۲۰۱۸ میں اپنی فلم زیرو میں آخری مرتبہ بڑے پردے پر دیکھائی دیئے ۔ جس کے بعد اب پانچ برس بعد وہ پٹھان فلم میں نظر آئیں۔ بالی وڈ فلم پٹھان ۲۵جنوری کو ریلیز کی جارہی ہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر