Latest News

ریلوے نے دھندکی وجہ سے۲۹۷ ٹرینیں منسوخ کر دیں۔

نئی دہلی: ریلوے نے دھند کی وجہ سے پیر کو 297 ٹرینوں کو مکمل طور پر اور 42 کو جزوی طور پر منسوخ کر دیا ہے۔ ان ٹرینوں میں پنجاب، دہلی، اتر پردیش، بہار، ہریانہ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، گجرات اور دیگر ریاستوں سے چلنے والی ٹرینیں شامل ہیں۔اس کے علاوہ 21 ٹرینوں کے ٹائم ٹیبل میں تبدیلی کی گئی ہے اور سات کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ان ٹرینوں میں غریب رتھ، شتابدی اور جن شتابدی جیسی ٹرینیں شامل ہیں۔ شیڈول سے پیچھے چلنے والی بڑی ٹرینوں میں 22691 بنگلورو راجدھانی ایکسپریس 01 گھنٹہ 40 منٹ پر، 12058 دہلی جن شتابدی 20 منٹ، 12429 لکھنو راجدھانی ایکسپریس 02 گھنٹہ 01 منٹ، 15013 رانی کھیت ایکسپریس 20 منٹ اور12190مہاکوشل ایکسپریس2 گھنٹے 56 منٹ شامل ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر