Latest News

نقل سے پاک امتحانات کے لئے اقدامات شروع، وزیر اعلیٰ کے احکامات کے بعد یوپی بورڈ حرکت میں۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
آئندہ 16؍ فروری سے انٹر میڈیٹ اور ہائی اسکول کے بورڈ امتحانات شروع ہونے کے سلسلہ میں وزیر اعلیٰ نے امتحانات کو نقل سے پاک رکھنے کے لئے سخت اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت کے مطابق جن اداروں کو امتحانی  مرکز بنایاگیاہے ان اداروںکے پچاس فیصدی تدریسی عملہ کو ڈیوٹی پر رکھا جائے جبکہ پچاس فیصد عملہ دوسرے کالجوں سے مقرر کیاجائے،تاکہ نقل سے پاک امتحانات کا انعقاد ممکن ہوسکے۔وزیر اعلیٰ احکامات کے بعد اترپردیش تعلیمی بورڈ کے جانب سے ضروری اقدامات کاسلسلہ شروع کردیا گیاہے، جس کے تحت پچاس فیصد اساتذہ کو ڈیوٹی دیئے جانے سمیت کئی اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ بتایا گیاہے کہ بورڈ امتحان میں شامل طلبہ وطالبات اس سال پہلی مرتبہ 20؍ فیصد نمبرات پر مشتمل آبجیکٹیو سوالات کے جوابات او ایم آر شیٹ پر دیں گے، اساتذہ طلبہ وطالبات کو مذکورہ شیٹ فراہم کرائینگے اور ان کے رول نمبر وغیرہ کے اندراجات چیک کرینگے،وہیں یوپی بورڈ کے سکریٹری نے لکھنؤ میں ایک کنٹرول روم بھی قائم کیاہے، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے آئے احکامات پر سختی سے عمل کیاجائیگا، اس کے ساتھ کالجوں کے پرنسپل اور ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے ایک کمرہ میں زیادہ سے زیادہ چالیس طلبہ کے بیٹھنے کا نظم بنایا جائے اور ان کی نگرانی کے لئے دو اساتذہ کی ڈیوٹی لگائی جائے، وہیں انٹر میڈیٹ کے طالبعلموں کے بورڈ پریکٹیکل کا پہلا مرحلہ 28؍ جنوری کو مکمل ہوگیاہے، یہ پریکٹیکل سیکٹر مجسٹریٹ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی میں کرائے گئے ہیں، اب 29؍ جنوری سے اس کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیاہے جو پانچ فروری تک جاری رہے گا،دونوں مرحلوں کے بورڈ پریکٹیکل امتحانات کے لئے 8770ممتحن مقرر کئے گئے ہیں،جس کے بعد تحریری امتحانات کے لئے اساتذہ کی تعیناتی کا عمل شروع کیا جائیگا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر