Latest News

بجاج شوگر فیکٹری کی 196کروڑ کی جائیداد قرق۔

دیوبند: سمیر چودھری۔
 کسانو ں کی بقایا گنے کی ادائیگی نہ کرنے پر ضلع انتظامیہ نے دیوبند علاقہ کے ناگل میں واقع بجاج ہندوستان شوگر فیکٹری گنگنولی کی196؍ کروڑ روپیہ کی تقریباً 238 بیگہہ زرعی زمین قرق کرکے وہاں پر نوٹس چسپاں کردیا ہے۔ 
موصولہ اطلاع کے مطابق ایس ڈی ایم دیوبند سنجیو کمار، تحصیل دار دیوبند تپن مشرا گنگنولی میں واقع شوگر فیکٹری میں پہنچے اور کسانو ںکے گنے کے بقائے کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کی۔ وعدے کے مطابق گزشتہ سیزن کی ادائیگی نہ کرنے پر شوگر فیکٹری کی تقریباً 238 بیگہہ زرعی زمین کی پیمائش کرکے اس پر لال رنگ کی جھنڈی لگاکر قرقی کا نوٹس چسپاں کردیا گیا۔ جس کے مطابق مذکورہ زمین کو بجاج شوگر فیکٹری انتظامیہ بغیر انتظامیہ کے فروخت نہیں کرسکتی اور نہ ہی کوئی خرید سکتا ہے۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایس ڈی ایم دیوبند سنجیو کمار نے بتایا کہ شوگر فیکٹری کی پہلے سے ہی آرسی کٹی ہوئی ہے اب قرق زمین کی نیلامی کرکے کسانوں کا بقایا گنے کی ادائیگی کی جائے گی۔ اس دوران نائب تحصیل دار دیویندر پرجا پتی، قانون گو وجیندر، امین انل تیاگی، محمد توفیق، محمد ارشد، پہل سنگھ، لیکھ پال اجے پرتاپ اور محفوظ علی موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر