Latest News

انیس حیدر آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے دوسری بار تین صوبوں کے صدر منتخب، قوم کی خدمات کیلئے ہمیشہ تیار ہوں، ذمہ داری کو پوری طرح نبھائوںگا: انیس حیدر۔

جالندھر: مظہر۔ آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ کے صدرحجة الاسلام مولانا سید صائم مہدی قبلہ لکھنؤ نے سیاسی، سماجی اور مذہبی کارکن محمد انیس حیدر کو تین سال کی مدت کیلئے دوبارہ آل انڈیا شیعہ پرسنل لاء بورڈ پنجاب، چنڈی گڑھ، ہریانہ اور ہماچل پردیش کا صدر بنایا ہے۔ شیعہ پرسنل لا سے جاری پریس نوٹ میں کہاگیا کہ محمد انیس حیدر امن وشانتی کے لئے کام کر رہے ہیں۔وہ پسماندہ لوگوں کے لیے بھی تعلیمی میدان میں کام کررہے ہیں۔اس تقرری پرمحمد انیس حیدر نے خوشی اور تعظیم کا اظہار کیا ہے۔
اس نامہ نگار سے بات چیت میں انیس حیدر نے کہاکہ جس یقین کے ساتھ مجھے ذمہ داری دی گئی ہے اس یقین کو میں ٹوٹنے نہیں دوںگا اور قوم کی خدمات کیلئے ہمہ وقت تیار رہوںگا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ قوم کی خدمات اور ان کی ترقی کیلئے کام کیا ہے اور آگے بھی کرتا رہوںگا۔
پریس اعلانیہ میں مزید کہاگیا حکیم سہیل عباس کشمیری نے کہایہ ان ریاستوں کے لیے سنہری دور ہوگا جو محمد انیس حیدر کی صدارت کے دائرہ اختیار میں آئیں گی، چونکہ وہ اعلیٰ معیار کے آدمی ہیں، تمام خوبیاں ان میں پائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا مجھے یقین ہے کہ مذکورہ ریاستوں میں رہنے والے شیعہ سماج کے عائلی مسائل اب بآسانی حل ہوجایا کریں گے۔انھوں نے کہا وہ انشاء اللہ بقائے باہمی کے فارمولہ کے تحت کام کریں گے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر