Latest News

خدمت خلق قرب خدا وندی کا سب سے قریب ترین ذریعہ ہے: مولانا حکیم الدین قاسمی، جامع مسجد قصبہ لاوڑ میں ملت فنڈ کے زیراہتمام کمبل تقسیم پروگرام کا انعقاد۔

میرٹھ: جامع مسجد میں جمعیتہ علماء حلقہ قصبہ لاوڑ ضلع میرٹھ کے زیراہتمام ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں جمعیتہ علماء ہند کے ملت فنڈ کی طرف سے 54 ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کئے گئے۔

اجلاس کی صدارت مولانا حکیم الدین قاسمی جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء ہند نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں انسانیت کی ہمدردی، خدمت خلق، ملک و ملت کے لئے جمعیتہ علماء کی تاریخی خدمات اور ملت فنڈ کی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں ملت فنڈ کی ممبر شپ لینے کی اپیل کی ۔
اس کے علاوہ 12 فروری 2023 کو دہلی کے رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والے جمعیتہ علماء ہند کے 34ویں اجلاس عام کی کامیابی کے لئے خصوصی محنت پر زور دیا۔
اجلاس میں نظامت کے فرائض حافظ محمد عابد ناظم اعلیٰ جمعیتہ علماء حلقہ قصبہ لاوڑ نے انجام دیتے ہوئے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
دیگر اظہار خیال کرنے والوں میں مولانا مفتی انیس قاسمی مفتی اعظم کچھ گجرات، حضرت مولانا کلیم الدین قاسمی امام و خطیب مسجد عبد النبی دہلی، مفتی نعیم الدین قاسمی امام و خطیب جامع مسجد اور حافظ محمد ابراہیم نائب صدر جمعیتہ علماء قصبہ لاوڑ کے نام قابل ذکر ہیں۔ اجلاس میں مندرجہ بالا حضرات کے علاوہ حافظ عبدالرحمن، ماسٹر محمد فاروق، حافظ نور محمد، حافظ محمد تحسین، قاری محمد طیب، الحاج سید ریاست علی، شہراز قریشی، حافظ محمد حماد عابد، حکیم مہتاب عزیز، سید شاہد حسن، مولانا آصف قاسمی، مولانا تصور مظاہری، قاری شاکر قاسمی اور محمد معاذ عابد محمودی ڈسٹرکٹ آرگنائزر جمعیتہ علماء ہند کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگ موجود رہے۔

سمیر چودھری۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر