Latest News

مغلیہ حکومت کو منصوبہ بند طریقے سے بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، یوم جمہوریہ پر جمعیۃ اور حق ایجوکیشن کی جانب سے منعقدہ ورکشاپ میں پروفیسر رام پنیانی و دانشوران کا خطاب۔

کانپور:  یوم جمہوریہ کی مناسبت سے جمعیۃعلماء شہر و حق ایجوکیشن اینڈریسرچ فاؤنڈیشن کانپور کے ذمہ داران نے نئی شروعات کرتے ہوئے مخصوص عناوین سے متعلق طلبائے مدارس کیلئے روزہ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا جس کی اختتامی نشست راگیندرسروپ آڈیٹوریم سول لائنس میں منعقد ہوئی۔ 
آخری نشست میں جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی، روزنامہ راشٹریہ سہارا کے گروپ ایڈیٹر عبد الماجد نظامی، آئی آئی ممبئی کے سابق میڈیکل افسر پروفیسر رام پنیانی، جمعیۃ علماء ضلع فتح پور کے صدر مولانا عبد المعیدقاسمی، معروف اسلامی اسکالر مولانا اجمل فاروق ندوی بطور خاص شریک ہوئے۔

جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی نے ورکشاپ کے موضوعات کے انتخابات پر شہری جمعیۃ اور حق ایجوکیشن کے ذمہ دار ان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اکابرین کی زندگیوں کا ذکر کرنے کیلئے پروگرام کریں تو اس میں اپنے بردران وطن کو بھی مدعو کریں۔ پروفیسر پنیانی نے کہا کہ آج کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انگریزوں کے بجائے مغل بادشاہوں کا دور غلامی کا دور تھا۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ مغل بادشاہوں نے اس ملک کے سرمائے کو لوٹ کر کہیں اور لے جانے کے بجائے یہیں کے باشندے بن کر اپنی کئی نسلیں گزار دیں، اور انگریز اس ملک کے سرمائے اور وسائل کو لوٹ کر لے گئے اور اس ملک کو اپنا گھر کبھی نہیں بنایا۔ان کے علاوہ پروفیسر عبدالماجد نظامی ، مولانا اجمل فاروق ، جمعیۃ علماء ضلع فتح پور کے ضلع صدر مولانا عبد المعید قاسمی ، بھیونڈی مہاراشٹر کے مولوی ابودرداء معوذ نے بھی خطاب کیا۔نظامت کے فرائض انجام دے رہے مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے کہا کہ ہندوستانی شہری، مسلمان اور دین کا نمائندہ ہونے کی حیثیتوں سے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم صحیح اور سچی بات ملک کے لوگوں تک پہنچائیں۔اسی وجہ سے یوم جمہوریہ کی مناسبت سے یہ دوروزہ ورکشاپ منعقد کی گئی ہے۔حق ایجوکیشن کے چیئرمین مفتی عبد الرشید قاسمی نے ورکشاپ کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اس سے قبل حافظ ابوبکر صدیق نے تلاوت قرآن سے تقریب کا آغاز کیا، حافظ محمد مسعود نے نعتو منقبت کا نذرانہ عقیدت پیش کی۔ ۲/روزہ ورکشاپ میں شریک طلباء کو اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ آخری نشست میں کثیر تعداد میں ذمہ داران و عہدیداران جمعیۃ کے ساتھ ذمہ داران مدارس، اساتذہ و طلباء موجود رہے۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر