Latest News

مودی اقتدار کےلیے کچھ بھی کرسکتے ہیں، رائے پور کنونشن میں چین او راڈانی کے تعلق سے راہل کا مرکز پر حملہ، کانگریس کو تپسویوں کی پارٹی اور بی جے پی آر ایس ایس کو اقتدار کا حریص بتایا۔

رائے پور: چھتیس گڑھ کی راجدھانی رائےپور میں چل رہے کانگریس کے ۸۵ ویں قومی کنونشن کا اتوار کو آخری دن تھا، کانگریسی لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت اور بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ اقتدار کے لیے کچھ بھی کر سکتے ہیں، کسی سے بھی مل سکتے ہیں تو کسی سے جھک سکتے ہیں۔۸۵ ویں کنونشن میں راہل نے کہاکہ یہ ساورکر کے نظریے کے لوگ ہیں، ان کا طریقہ یہ ہے کہ اگر مضبوط ہو تو سر جھکا لو، اگر کمزور ہو تو مار ڈالو۔مہاتما گاندھی نے اقتدار کی مخالفت کے لیے ستیہ گرہ کا نام دیا۔ طاقت لیکن یہ طاقت پر قبضہ کرنے والا ہے۔وزیر خارجہ جے شنکر کا نام لیے بغیر انہوں نے چین کے بارے میں ان کے انٹرویو پر سخت مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، وہ کہتے ہیں کہ چین کی معیشت بڑی ہے، ہندوستان ان سے کیسے لڑ سکتا ہے؟ انہوں نے پوچھا کی جب انگریز ہندستان پر راج کررہے تھے تو کیا ان کی معیشت ہم سے چھوٹی تھی؟ اڈانی گروپ کا موازنہ ایسٹ انڈیا کمپنی سے کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب اڈانی کے دنیا میں ۶۰۹ ویں نمبر سے دوسرے نمبر پر آنے کا سوال پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے اس گروپ کے تعلق کے بارے میں پوچھا گیا تو پوری حکومت اور وزرا اڈانی کو بچانے کے لیے کھڑے ہوگئے، سیل کمپنیوں سے ہزاروں کروڑ روپے ہندستان بھیجے جا رہے ہیں، یہ کس کا پیسہ ہے؟ اڈانی دفاعی شعبے میں بھی کام کرتے ہیں۔یہ ملک کی سلامتی سے جڑا ایک سنگین معاملہ ہے۔ آپ تحقیقات کیوں نہیں کرواتے، جے پی سی کیوں نہیں بناتے؟ وزیر اعظم پر سنگین الزام لگاتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ مودی اور اڈانی ایک ہیں۔ ملک کی ساری دولت ایک شخص کے پاس جا رہی ہے۔پارلیمنٹ میں اڈانی پر پوری تقریر ریکارڈ سے ہٹا دی گئی۔ انہوں نے چیلنج بھرے لہجے میں کہا کہ وہ پارلیمنٹ میں ہزاروں بار اڈانی کے بارے میں پوچھیں گے اور ہم اڈانی کی سچائی سامنے آنے تک خاموش نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے، پورا کا پورا انفراسٹرکچر چھین رہا ہے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی یہاں یہ کام کرتی تھی تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے۔ادھر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی کسانوں، مزدوروں، دلتوں کے مفادات کے لیے جدوجہد، بے روزگاری اور مہنگائی کے خلاف آواز اٹھانے اور نفرت کے نظریے کے خلاف مضبوطی سے لڑنے کی اپیل کے ساتھ قومی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔کھرگے نے قومی کنونشن میں اپنے اختتامی خطاب میں آج پارٹی والوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ راہل گاندھی کی طرف سے بھارت جوڑو یاترا کے ذریعہ بنائے گئے راستے کو آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں عدم مساوات بڑھ رہی ہے اور امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے، دیہات اور شہروں کے درمیان خلیج بڑھ گئی ہے، اس کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چند لوگ اس ملک کی املاک کو لوٹ رہے ہیں، مودی جی نے ایک شخص اڈانی کو فروغ دینے کے لیے طاقت دی ہے، اور حکومت نے کسی تاجر کی کوئی مدد نہیں کی۔ زراعت، سماجی انصاف کی تجاویز کا ذکر کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر طویل بحث ہوئی۔ کنونشن مستقبل کی سیاست میں مددگار ثابت ہو گا۔مسٹر کھرگے نے کہا کہ جو قراردادیں منظور کی گئی ہیں ان پر عمل درآمد ۲۰۲۴میں مرکز میں اقتدار میں آنے پر کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ کانگریس نے آزادی سے قبل ۶۲سال تک آزادی کی جنگ لڑی اور اس پر سب سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنی اقدار کی حفاظت کرے۔ ایسا کوئی چیلنج نہیں ہے، جس کا حل کانگریس تلاش نہ کر سکے۔پارٹی والوں کو کانگریس کا مطلب بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کا مطلب ہے حب الوطنی، قربانی، وفاداری اور تحریک، ہمدردی اور انصاف، انحصار اور نظم و ضبط، اس سے آگے بڑھ کر کام کرنا اور ایک خوشحال ہندوستان کی بنیاد رکھنا ہے۔ سیاسی قرارداد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس نظریات کی جنگ تیز ہوگی، متحد ہو کر لڑنا ہو گا۔ اقتصادی تجویز کا مقصد بڑھتی ہوئی معاشی تفاوت کو دور کرنا اور جانبداری کی پالیسیوں کے خلاف لڑنا ہے۔سماجی انصاف کی تجویز کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر کھرگے نے کہا کہ اس میں ذات پات کی مردم شماری کو ضروری بتایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یو پی اے حکومت نے ذات پات کی مردم شماری کرائی تھی، لیکن ۲۰۱۴میں حکومت چھوڑنے کے بعد مودی حکومت نے اس کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کی تعلیمی پالیسی لوگوں کو مزید پیچھے لے جائے گی۔مودی حکومت منو واد اورمنواسمرتی پڑھانا چاہتی ہے جس کے خلاف لڑنا ہوگا۔انہوں نے اختتامی تقریر کا اختتام مضبوط کانگریس بلند بھارت کے نعرے سے کیا۔

Post a Comment

0 Comments

خاص خبر